شہباز شریف کی تیل اور گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد

شہبازشریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ناشپا بلاک میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہماری ترجیحات میں شامل ہونی چاہئے تاکہ پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کی مد میں خرچ ہونے والا زر مبادلہ بچایا جا سکے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پٹرولیم ڈویژن کے امور پر اہم اجلاس ہوا، شہباز شریف نے تیل و گیس سپلائی چین کو درآمد ہونے سے لے کر صارفین کے استعمال تک ترجیحی بنیادوں پر ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ تیل و گیس کی ترسیل کی سپلائی چین کی ڈیجیٹائزیشن سے ان مصنوعات کی سمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوگی اور قومی خزانے کو فائدہ پہنچے گا۔

اس موقع پر اجلاس کو پٹرولیم و گیس سیکٹر کے روڈمیپ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی کہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (OGDCL) نے ضلع کوہاٹ میں ناشپا بلاک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لئے۔ وزیراعظم نے ناشپا بلاک میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارکباد اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کے کام کی تعریف کی۔

پٹرولیم ڈویژن کے امور پر اہم اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ ناشپا بلاک میں دریافت ہونے والے تیل و گیس کے ذخائر سے یومیہ 4100 بیرل تیل نکالا جا سکے گا۔

مشہور خبریں۔

صدر و وزیراعظم کا محمودہ خلیل الرحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت

?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان

ہمیں غزہ میں قتل عام کا حکم دیا گیا تھا: اسرائیلی فوجیوں کا اعتراف

?️ 27 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبارات "ہارٹز” نے ایک رپورٹ میں کئی اسرائیلی افسروں اور

رفح کراسنگ کی مسلسل بلاکنگ کا سلسلہ جاری

?️ 24 جون 2024سچ خبریں: فلسطین ہلال احمر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان

الحشد الشعبی کے ٹھکانے پر راکٹ حملہ

?️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ کرکوک میں عوامی

شہباز گل کو ایک اور اہم عہدہ مل گیا

?️ 18 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی

بھارت، پاکستان میں دہشت گردی بند کرے

?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ

اسلام آباد ہائی کورٹ: عمران خان کی 8 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع

?️ 19 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر

ایران کے خلاف تل ابیب اور واشنگٹن کی شکست کے 3 اہم وجوہات

?️ 28 جون 2025ویب سائٹ "العربی الجدید” نے اپنی تازہ تحلیل میں امریکہ اور صہیونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے