?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ بینک گروپ کے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ایگزیکٹو نائب صدر مختار ڈیوپ کے ساتھ ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں ادارے کے جاری اور ممکنہ و متوقع اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سرکاری ریڈیو پاکستان کی رپورٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ اور وزارت خزانہ و اقتصادی امور کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیر اعظم نے ورلڈ بینک گروپ کی پاکستان میں حال ہی میں 40 ارب امریکی ڈالر کے بے مثال عزم کے ساتھ جاری کردہ 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) 2026 تا 2035) کے اجرا کو سراہا، جس میں انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) اور بین الاقوامی بینک برائے تعمیر نو اور ترقی (آئی بی آر ڈی) کے ذریعہ 20 ارب امریکی ڈالر کا آسان شرائط کا قرضہ شامل ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق آئی ایف سی پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مزید 20 ارب امریکی ڈالر اکٹھا کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور پورٹ فولیو کو بڑھانے میں آئی ایف سی کے کردار کو سراہا، وزیرِ اعظم نے آئی ایف سی کی پاکستان میں بنیادی ڈھانچے، مواصلات و آمد و رفت، بڑے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کان کنی، موسمیاتی لچک، شعبہِ صحت اور پانی اور صفائی سمیت کلیدی شعبوں کے تحت اپنے تعاون کو بڑھانے کی حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے ترقیاتی عمل میں نجی شعبے کی زیادہ سے زیادہ شرکت اور اسے مزید مؤثر بنانے کے لیے دیگر کثیر جہتی اداروں کے نجی شعبے کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے لیے بھی آئی ایف سی کی حوصلہ افزائی کی۔
رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے برآمدات کے ذریعے ملکی ترقی پر توجہ دینے پر زور دیا، انہوں نے پاکستان کی معیشت کے پورے ایکو سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کی ضرورت پر زور دیا، وزیرِ اعظم نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹلائزیشن کی جاری کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق مختار ڈیوپ نے سڑکوں اور بجلی کے شعبوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافے کی ضرورت کو اجاگر کیا انہوں نے بالخصوص ٹرانسمیشن لائنوں، ہوائی اڈوں کی خدمات، گندم کے ذخیرہ کرنے کے بنیادی ڈھانچے بشمول سائلوز کی برآمدات میں سہولت فراہم کرنے میں نجی شعبے کے کردار کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔
ملاقات میں پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے صحت مند افرادی قوت کے لیے پانی، صحت اور صفائی ستھرائی میں نجی سرمایہ کاری کے جامع نظام کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی جس میں مطلوبہ سماجی تحفظات ہیں۔
مختار ڈیوپ نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کی جاری کامیاب معاشی اصلاحات کے پروگرام کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی متحرک قیادت میں پاکستان میں نجی شعبے کے آپریشنز کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی حکومت کی کوششوں سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، سربراہ آئی ایف سی نے وزیراعظم کو پاکستان میں نجی شعبے کے لیے آئی ایف سی کی جانب سے حکومت کی ترجیحات سے ہم آہنگ حمایت جاری رکھنے کا بھی یقین دلایا۔
مختار ڈیوپ نے حکومت کے ترجیحی شعبوں پر آئی ایف سی کی توجہ کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان میں آئی ایف سی کی اقدامات کے حوالے سے مسلسل حمایت پر وزیراعظم اور حکومت کے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کو عدالتی محاکمے سے بچانے کی کوششیں، اتحادی قانون بدلنے کے درپے
?️ 10 نومبر 2025نیتن یاہو کو عدالتی محاکمے سے بچانے کی کوششیں، اتحادی قانون بدلنے
نومبر
عالمی میڈیا میں ایرانی فتح کی کوریج پر ٹرمپ کا غصہ
?️ 13 مئی 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کی جنگی کامیابیوں کے
مئی
ہنگامہ آرائی کے باعث ہائیکورٹ اور دیگر عدالتیں آج بند
?️ 9 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} گزشتہ روز وکلاء نے اسلام آباد ہائی کورٹ
فروری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کی نا اہلی کا فیصلہ معطل کر دیا
?️ 8 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما
فروری
غزہ پر قبضے کا منصوبہ نیتن یاہو کو عالمی انزوا کی طرف دھکیل رہا ہے: مغربی میڈیا
?️ 10 اگست 2025غزہ پر قبضے کا منصوبہ نیتن یاہو کو عالمی تنہائی کی طرف
اگست
غزہ کی حیرت انگیز زمین
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سپاہیوں کا ایک مشہور قول ہے کہ غزہ
اکتوبر
افغانستان میں دہشت گردی کے خطرات اب بھی موجود ہیں:اقوم متحدہ میں ایران کی نائب سفیر
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں ایران کی نائب سفیر نے افغانستان کے اثاثوں
مارچ
روسی توانائی / سیاسی عزائم یا معاشی حقیقت پسندی کو الوداع کہنے کے لئے یورپ کا مہنگا روڈ میپ؟
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: یورپی یونین نے ایک نو قدمی روڈ میپ شائع کیا
مئی