شہباز شریف وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں:شہباز گل

وفاقی وزیر شہباز گل کا ن لیگ پر طنزیہ وار

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ،معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے  شہباز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریفوں کا پورا ٹبر لوٹ مار میں ضمانتی جبکہ ان کی شوبازیاں عروج پر ہیں، چھوٹے میاں روز  وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے ن لیگ کے رہنما میاں شہباز شریف کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ اربوں کی منی لانڈرنگ کرنے والے ہمیں قانون پڑھا رہے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ شریفوں کا پورا ٹبر لوٹ مار میں ضمانتی جبکہ ان کی شوبازیاں عروج پر ہیں، کبھی اپنی منی لانڈرنگ کی تحقیقاتی رپورٹ بھی پڑھ لیا کیجیے۔

شہبازگل کا کہنا تھا کہ بیٹوں سے مل کر بلیک منی کو وائٹ کرانا چھوٹے میاں کا مشغلہ رہا ہے، آج میڈیا پر انصاف کی دہائیاں دینے والے قانون کے بھگوڑے بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون کو جوتے کی نوک پر رکھنے والا آل شریف آج مکافات عمل کا شکار ہے، سرٹیفائیڈ جھوٹے، جعل سازوں کا وزیراعظم کی کرسی ہتھیانا محض ایک خواب ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ چھوٹے میاں روز وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں، جعل ساز و مکار کبھی اس کرسی پر نہیں بیٹھ پائیں گے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اعلیٰ عدلیہ نے صادق اور امین قرار دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

لبنان کی جانب سے امدادی مرکز پر اسرائیلی حملے کی مذمت 

?️ 22 مئی 2026 سچ خبریں: لبنان کی وزارت صحت نے جنوبی لبنان میں طبی

فیصل قریشی کی صاحبزادی نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیے

?️ 27 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار، پروڈیوسر و میزبان فیصل قریشی کی بڑی

شنزو آبہ کی پارٹی نے ایوان بالا میں بھاری اکثریت حاصل کی

?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں:    مقامی میڈیا نے پیر کی صبح اعلان کیا کہ

القسام رہنماؤں کے قتل کی خبریں غلط

?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: خلیل الحیہ حماس تحریک کے رہنما خلیل الحیہ نے خان

حالیہ ہفتوں میں ہونے والی کارروائیوں میں 16 اسرائیلی مارے گئے: الجزیرہ

?️ 1 مئی 2022سچ خبریں:  صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اتوار کی صبح گذشتہ

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم  کو لوئردیر کے دورے سے روک دیا

?️ 25 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان

امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں تباہ کن انداز 

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے اعلان کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے