شہباز شریف نے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کو ختم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے کمیٹی قائم کردی، جو 2 ہفتوں میں اپنی تجاویز وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ہاوسنگ ریاض پیرزادہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، اس کے علاوہ دیگر ارکین میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکریٹری پاور، سیکریٹری ہاؤسنگ شامل ہیں۔

کمیٹی پبلک سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے متبادل تجاویز دے گی، پی ڈبلیو ڈی کے اثاثوں کی دیکھ بھال کے لیے بھی تجاویز دی جائیں گی۔

اس کے علاوہ کمیٹی پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کے مستقبل کے بارے میں بھی تجاویز دے گی۔

واضح رہے کہ 3 جون کو وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کو سالہا سال ناقص کارکردگی اور کرپشن پر فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اخراجات اور حکومتی ڈھانچے کا حجم کم کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی بطور ادارہ اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا۔

انہوں نے ہدایت کی تھی کہ ایسے جاری ترقیاتی منصوبے جن کا کام پاک پی ڈبلیو کے حوالے کیا گیا ہے، ان کے لیے متبادل لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

اس کے اگلے روز وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ کرپشن، ناقابلیت اور نا اہلی پر ’زیرو ٹالرنس‘ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو ختم کرنا ناسور کو دورکرنےکی جانب ایک قدم ہے، یہ ناسور ہمارے نظام کو اندر سے کینسرکی طرح کھا رہا ہے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ایک زیادہ ایماندار اور مؤثر بیوروکریسی کی تشکیل کے لیے پوری طرح پر عزم ہوں، ایسی بیورو کریسی جو اعلیٰ معیار کی عوامی خدمات کی فراہمی اور حکمرانی کا معیار بلند کرے گی۔

مشہور خبریں۔

میرے شوہر ایک عام نوکری کرتے ہیں: غنا علی

?️ 9 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)ٹی وی اداکارہ غنا علی کا کہنا ہے کہ ان

یوکرین میں واشنگٹن کی پالیسی کی وجہ سے لاکھوں افراد مارے جا سکتے ہیں: ٹرمپ

?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے اپنے حامیوں سے کہا کہ موجودہ امریکی

ریاستہائے متحدہ اور صہیونی حکومت کے مابین نیا جوہری معاہدہ

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے امریکہ اور

تل ابیب اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تفصیلات

?️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Haaretz نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے

پیوٹن نیویارک کیوں نہیں جائیں گے؟

?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: کریملن کے سرکاری ترجمان، دمتری پیسکوف نے اس کی وجہ

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پیٹرولیم لیوی میں اضافہ، 55 روپے کی بُلند ترین سطح پر

?️ 1 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے

انصارالله کا امریکی جوکر کو انتباہ

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:یمن کی انصارالله تحریک کے سکریٹری جنرل سید عبدالمالک الحوثی

سعودی تکنیکی ٹیم کی تہران آمد

?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی ٹیکنیکل ٹیم تہران میں سعودی سفارتخانے اور مشہد میں اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے