?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت، سیاسی دوستوں اور عسکری قیادت کو ٹیلی فون پر عید کی مبارک دی، اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
وزیر اعظم عید کے دوسرے روز بھی متحرک، صدر مملکت ،سیاسی اتحادی دوستوں، سروسز چیف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ٹیلی فون کر کے عید کی مبارک دی اور ملکی ترقی کے لیے مل کرکام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون پر عید کی مبارک دی جبکہ سابق صدر آصف زرداری،بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان، سراج الحق ، مولانا اسعد محمود، محسن داوڑ، خالد مقبول صدیقی ، سردار اختر مینگل، علامہ ساجد میر، خالد مگسی ، محمود خان اچکزئی، علی نواز شاہ، شاہ زین بگٹی، اسلم بھوتانی، چوہدری سالک حسین کو بھی فون کیا اور عید پر مبارک دینے کے ساتھ ساتھ ملکی سیاسی صورتحال پر بات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف محمد امجد خان نیازی اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو کو بھی فون کیا، ملکی سکیورٹی کے لیے عسکری قیادت کے اقدامات اور پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو سراہا۔
آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں نماز عید کے اجتماعات پر پابندیوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی حق استصواب رائے ملنے تک بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔


مشہور خبریں۔
فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی، امریکا کے سینکڑوں صحافیوں نے اہم اعلان کردیا
?️ 13 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے
اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر زمین بوس ہوچکا۔ خواجہ آصف
?️ 22 جون 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیل کے
جون
افریقی ترقیاتی فنڈ میں امریکی امداد میں کٹوتی؛ چیلنجز اور امیدیں
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: امریکی حکومت نے افریقی ترقیاتی فنڈ کے لیے اپنی مالی
مئی
ناسا نے مریخ پر اترنے والے خلائی مشن کی پہلی کلر تصاویر جاری کر دی
?️ 21 فروری 2021 ناسا کی خلائی مشین پرسیورینس نے سرخ سیارے مریخ پر اترنے کے
فروری
بڑی امریکی فضائی کمپنیوں کی ویب سائٹس اوٹ آف ریچ
?️ 17 جون 2021سچ خبریں:اطلاعات کے مطابق بڑی امریکی فضائی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ کچھ
جون
ایف بی آر نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 700 ارب روپے سے زائد اکٹھے کر لیے
?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایف بی آر حکام کی جانب سے بتایا
جولائی
ٹرمپ یوکرین کی جنگ کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کرنے کے خواہاں
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نومنتخب امریکی صدر اپنے
نومبر
ٹرمپ کا ایران کو پیشکش کرنے کا دعویٰ
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز ایک بیان
مئی