شہباز شریف سے کہا اپوزیشن میں آ جائیں ورنہ کہیں آپ ہماری تحریک کا نشانہ نہ بن جائیں، فضل الرحمن

?️

لاہور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ میں نے شہباز شریف سے کہا تھا کہ اپوزیشن میں آ جائیں ورنہ کہیں آپ ہماری تحریک کا نشانہ نہ بن جائیں۔ جے یو آئی (ف) پنجاب کی جنرل کونسل سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہ ہم ایک ادارے کی بالادستی کو تسلیم نہیں کرتے، دیہات میں جا کر لوگوں کو اپنے پسندیدہ لوگوں کو ووٹ دینے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

انہوں نے خدشہ کیا کہ خدا نخواستہ میں اس ملک کو بنگال کے حالات کی طرف جاتا دیکھ رہا ہوں، پارلیمنٹ کی حیثیت ایک نمائشی ادارے کی ہے جبکہ جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ میری جماعت کو کہا جاتا ہے کہ فلاں امیدوار کو ہمارے حق میں بٹھاؤ، ہمارے امیدواروں سے پیسے مانگے جاتے ہیں، اگر ہم نے ثبوت پیش کیے تو آپ کیلیے کوئی جائے پناہ نہیں بچے گی۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلیوں سے پارلیمنٹ بنتی رہے گی تو اہمیت کھو بیٹھے گی، ہمیں جمہوریت کے مطابق تسلسل سے چلنے کیوں نہیں دیا جا رہا؟ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اپنی مرضی سے لائی جا رہی ہے تا کہ مغربی مفادات کا تحفظ کرے، جمہوریت کو کفرقرار دینے والوں سے ہم لڑ رہے ہیں لیکن ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، حکمرانوں سے توقع مت رکھیں یہ اپنے مرنے سے پہلے اپنی غیرت دفن کر چکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا افغانستان اور فلسطین میں کردار کے بعد کس منہ سے حقوق کی بات کرتا ہے، امریکا کو معلوم ہے کہ یہی لوگ ہمارے لیے مشکل پیدا کر سکتے ہیں، ہم صرف پارلیمنٹ میں نہیں باہر بھی مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف سے معاہدے کی توقع، انٹر بینک میں ڈالر 3.46 روپے سستا

?️ 6 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعداد و

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اتحاد کیسے ہوا؟ گورنر پنجاب کی زبانی

?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: گورنر ہاؤس پنجاب میں صدر مملکت آصف زرداری کی سالگرہ

ڈپٹی اسپیکر مزاری رولنگ کیس میں فل کورٹ کی ضرورت ہی کوئی نہیں؛ اعتزاز احسن

?️ 25 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے معروف قانون دان اور پیپلزپارٹی کے

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان کشیدگی، جنگ پر شدید اختلافات؛ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ

?️ 19 جون 2026سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور صیہونی وزیر اعظم

امریکہ نے سوڈان کی جنگ کے لیے کلمبیائی جنگجو بھرتی کرنے والا نیٹ ورک  پابندیاں عائد کر دیں

?️ 10 دسمبر 2025امریکہ نے سوڈان کی جنگ کے لیے کلمبیائی جنگجو بھرتی کرنے والا

عالمی مالیاتی منڈیوں سے قرض لینے کی کوئی جلدی نہیں، محمد اورنگزیب

?️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئی ایم ایف سے 7

حزب اللہ کے خلاف سازش کے پہلو

?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: عبدالباری عطوان، معروف فلسطینی تجزیہ کار، نے اس الیکٹرانک اخبار

عالمی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام کوانتہائی غیر منصفانہ اور بے ہودہ قرار دیدیا

?️ 17 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام کوانتہائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے