?️
لاہور (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ نے کہا کہ شہباز شریف جو بھی ذمہ داری دیں گے اس کو دیانت داری سے نبھاؤں گا، میں پہلے بھی اپنی ذمہ داری دیانت داری سے سرانجام دے رہا ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے سیاسی اور جمہوری پراسییس کا بائیکاٹ کرکے الیکشن سے راہ فرار اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے کاغذات داخل کئے پڑتال کا پراسس مکمل کیا پھر وہ ہائیکورٹ چلے گئے سٹے لینے کے لئے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جب تحریک انصاف کو ہائیکورٹ سے ناکامی ہوئی تو انہوں نے بائیکاٹ کا راستہ اختیار کر لیا، تحریک انصاف کا بائیکاٹ کرنا اپنے ممبران پر عدم اعتماد ہے۔ مشیر وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کو خوف تھا اگر وہ ووٹ کاسٹ کرواتے تو ان کے 10 سے 12 ممبران نے مجھ سے رابطہ کیا تھا، وہ مجھے ووٹ کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں نے ان کو منع کیا تھا مجھے ووٹ کاسٹ نہ کریں، اپنے امیدوار کو ووٹ کاسٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کیبنٹ وزیراعظم کی ٹیم ہوتی ہے، میں کیبنٹ کا حصہ ہوں، کیبنٹ کا ہر وزیر اپنی ذمہ داری اچھے انداز سے نبھا رہا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ ایک دوسرے کی جگہ تبدیل کر دی جائے، تمام وزرا اپنی اپنی جگہ پر ٹھیک کام کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
مصری وفد غزہ اور تل ابیب کے درمیان جنگ بندی کا خواہاں
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: بعض فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی
اگست
’بلے‘ کے نشان سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
?️ 8 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ’بلے‘ کے
جنوری
گریٹر اسرائیل کا نظریہ عرب ممالک کے لئے بہت بڑا خطرہ
?️ 17 اگست 2025گریٹر اسرائیل کا نظریہ عرب ممالک کے لئے بہت بڑا خطرہ صیہونی
اگست
برطانوی اخبار کی فلسطین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کے ساتھ خیانت
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: انگلستان میں فلسطین کے حامیوں کے تیسرے مظاہرے ، جس
اکتوبر
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے پر شیخ رشید کا بڑا بیان سامنے آگیا
?️ 18 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید
ستمبر
عبرت آموز دورہ
?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے خلیج فارس تعاون کونسل کے اراکین،
جولائی
پاکستانی ایٹمی پروگرام کے حقیقی خالق
?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: ڈاکٹر رفیع محمد چودھری کو پاکستان میں سائنس اور فزکس
جولائی
بائیڈن کی صحت ریپبلکنز کے ہاتھوں میں
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:جو بائیڈن کے گرنے اور عجیب و غریب جنون کی کہانی
جون