?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بحران کو کم کرنے کے لیے یو اے ای کی سفارتی کوششوں اور تعمیری کردار پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کا خواہاں ہے، پاکستان نے اسی جذبے کے تحت بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت پر رضامندی ظاہر کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے افہام و تفہیم کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، وزیراعظم نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے بھرپور عزم کا اعادہ کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کو کبھی چیلنج نہیں ہونے دے گا۔
صدر متحدہ عرب امارات نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔ شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی بحالی کی حمایت کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
موساد کے سابق چیف یوسی کوہن کی قطر کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کی تجویز
?️ 29 اکتوبر 2025موساد کے سابق چیف یوسی کوہن کی قطر کے ساتھ تعلقات پر
اکتوبر
دنیا ہم سے نفرت کرتی ہے: صیہونی تجزیہ کار
?️ 3 ستمبر 2025سچ خبریں: بن کاسبیت نے غزہ پٹی کے خلاف صیہونیستی ریجیم کی
ستمبر
رفح پر اسرائیل کا حملہ مصر کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے ہفتے کے روز میونخ
فروری
شادی کے ایک ماہ کے اندر ہی نیلم منیر کی کام پر واپسی
?️ 28 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے پہلے ہی
جنوری
حماس: غزہ میں صیہونی جرائم کا تسلسل نیتن یاہو کے دعووں کو بے نقاب کرتا ہے
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کے خلاف قابض حکومت کے نسل کشی کے جرائم
اکتوبر
سعودی حکام کی تارکین وطن مزدوروں کی روزی روٹی بند کرنے کی پالیسی
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:صنعا ریاض کے عزائم سے پوری طرح واقف ہے اور جانتا
مارچ
پاکستان میں عمران خان کے 450 حامی گرفتار
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: پاکستان ایکسپریس نیٹ ورک نے اعلان کیا کہ چوک میں
نومبر
صیہونی وزیر جنگ کی انصار اللہ کے رہنما کے قتل کی دھمکی
?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ
مئی