شہبازشریف کی عرفان صدیقی مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور ممتاز دانشور سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کے گھر آمد ہوئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مرحوم کے بڑے بیٹے عمران صدیقی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا، اس موقع پر وزیر اعظم نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود تھے، وزیراعظم نے مرحوم کی سیاست اور ملک کیلئے مجموعی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عرفان صدیقی ایک شائستہ، بردبار اور اعلی ظرف شخصیت تھے جنہوں نے ملک کی فکری اور سیاسی تاریخ میں گہرا نشان چھوڑا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی وفا کا پیکر اور پاکستان کے فکری اور صحافتی افق پت درخشاں ستارہ تھے، مرحوم عرفان صدیقی مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اور پارٹی کے دیرینہ ساتھی تھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میرے ساتھ ان کا عزت و احترام کا رشتہ تھا، اور وہ انتہائی شفیق انسان تھے، عرفان صدیقی نے ہر دور میں اصول، برداشت، تحمل اور مہذب سیاست کی مثال قائم کی۔ وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔

مشہور خبریں۔

صہیونیوں کے خلاف فلسطین کا نیا انتفاضہ تیار

?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:  فلسطینی قیدیوں کی کمیٹی نے اطلاع دی ہے کہ ایک

مقبوضہ کشمیر میں کشتی الٹنے سے 4 افراد ہلاک، 19 لاپتا

?️ 16 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں دریا میں کشتی الٹنے سے 4

سوشل میڈیا پر جھوٹ کا طوفان نہ روکا تو تمام کاوشیں دریا بُرد ہوجائیں گی، وزیراعظم

?️ 3 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے

برطانیہ فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے یوکرین کو 1.7 بلین پاؤنڈ کی امداد فراہم کرے گا

?️ 11 جون 2025سچ خبریں: یوکرائنی وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ لندن روسی حملوں

پاکستان کا اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ

?️ 17 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)فلسطین کے خلاف اسرائیلی جاری ہے پاکستان نے اسرائیل کے

اسرائیل پر حزب اللہ کے راکٹ حملے کے بارے میں سعودی اخبار کا اظہار خیال

?️ 8 اگست 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا

پینٹاگون کی نظر میں یوکرین کی جنگ کیسے ختم ہوگی؟

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لوئڈ آسٹن نے کہا ہے کہ یوکرین

امریکہ دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت کرنے میں ماہر ہے:چین

?️ 10 جون 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کیوبا میں الیکٹرانک مواصلاتی آلات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے