?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کی جو کال لیک ہوئی وہ ہماری پبلک پوزیشن ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب تک یہ نہیں بتائیں گے کہ گیس اور بجلی سے متعلق کیا ڈیل ہوئی ہے، ہم اس حکومت کی مدد نہیں کریں گے۔انہوں نے کورونا کے دنوں میں عمران خان نے بھی آئی ایم ایف سے بات کی تھی۔
بات کرنے سے ڈیل ختم نہیں ہوتی، اگر اس پروگرام سے متوسط طبقے کی کمر ہی توڑ دینی ہے تو ایسی شرائط ہم کیسے مان لیں۔فواد چوہدری نے شوکت ترین کی لیک کال سے متعلق کہا کہ جو کال لیک ہوئی وہ ہماری پبلک پوزیشن ہے، جب پیسے نہیں ہیں تو سرپلس کہاں سے دیں گے؟۔گذشتہ روز شوکت ترین اور پنجاب کے وزیر خزانہ محسن لغاری کے درمیان کی گئی ٹیلیفونک گفتگو لیک ہو گئی۔
شوکت ترین نے محسن لغاری کو کہا کہ یہ جو آئی ایم ایف کو 750 ارب کی کمٹمنٹ دی ہے آپ سب نے سائن کیا ہے،آپ نے اب کہنا ہے کہ ہم نے جو کمٹمنٹ دی تھی وہ سیلاب سے پہلے تھی ، آپ نے اب لکھنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ہمیں بہت پیسہ خرچ کرنا پڑے گا ، آپ نے اب یہ لکھنا ہے کہ ہم یہ کمٹمنٹ پوری نہیں کر پائیں گے، یہی لکھنا ہے کہ آپ نے اور کچھ نہیں کرنا۔شوکت ترین نے مزید کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں ان پر دباؤ بڑھے۔
یہ ہمیں اندر کرا رہے ہیں اور ہم پر دہشتگردی کے الزامات لگا رہے ہیں ، یہ بالکل اسپاٹ فری جا رہے ہیں یہ نہیں ہونے دینا۔شوکت ترین نے کہا کہ تیمور بھی ایک گھنٹے میں کرکے بھیج رہا ہے اور آپ بھی ذرا کہیں، مجھے بھیج دیں۔پھر ہم یہ کرکے وفاقی حکومت کو بھیج دیں گے، پھر ہم اس کو آئی ایم ایف کے نمائندوں کو ریلیز کر دیں گے۔شوکت ترین کی بات پر محسن لغاری نے سوال کیا کہ کیا اس ریاست کو نقصان نہیں ہوگا؟ جس کا جواب دیتے ہوئے شوکت ترین نے کہا یہ جس طرح چئیرمین اور دیگر کو ٹریٹ کر رہے ہیں اس سے ریاست کو نقصان نہیں ہو رہا؟۔
دیکھو یہ تو ضرور ہو گا کہ آئی ایم ایف کہے گا پیسے کہاں سے پورے کریں گے، یہ منی بجٹ لے کر آ جائیںگے۔یہ ہمیں مس ٹریٹ کر رہے ہیں اور ریاست کے نام پر بلیک میل کر رہے ہیں۔ہم ان کی مدد کرتے جائیں تو یہ تو نہیں ہو سکتا اور یہ ہم نے کل طے کیا ہے۔شوکت ترین نے کہا یہ آئی ایم ایف کو ریلیز کرنا ہے یا نہیں یہ ہم چئیرمین سے پوچھ لیں گے۔محسن لغاری نے کہا کہ سوشل میڈیا سے پاور فل ٹول ہی کوئی نہیں۔
شوکت ترین نے جوابا کہا کہ ہاں تو ہمیں ریلیز کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔وہ سوشل میڈیا خود ہی کر دے گا۔شوکت ترین نے کہا کہ تیمور کہہ رہا تھا میں اس کے نمبر ٹو کو بہتر جانتا ہوں وہ ویسے ہی لیک کردے گا، ہم ایسا سین کریں گے کہ یہ نظر نہ آئے کہ ریاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امیر ممالک غریب ملکوں کے عربوں ڈالر کے مقروض
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:آلودہ گیسوں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی وجہ سے
جون
روسی افراد اور اداروں کے خلاف نئی امریکی پابندیاں
?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:امریکی وزارت خزانہ نے بدھ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے
فروری
وزیر اعظم کا وزراء کے ساتھ اہم اجلاس ہوا
?️ 15 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی
جولائی
غزہ پٹی کی جاسوسی میں صہیونیوں کی مدد کرنے والے ممالک
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک برطانوی ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انگلستان
اکتوبر
مقبوضہ فلسطین سے سرمایہ داروں کا فرار اور اسرائیل کے خاتمے کی وارننگ
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:اکتوبر 1973 کی جنگ کے بعد جب مصر اور شام صیہونی
فروری
اسرائیلی فوج کی نفسیاتی اور پروپیگنڈہ کارروائیوں کے طریقہ کار میں تبدیلی
?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے
نومبر
عامر خان نے کونسی تین خواتین کو اپنے زندگی میں سب سے زیادہ اہم قرار دیا؟
?️ 4 جولائی 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنے
جولائی
اٹلی حکومت نے کیا کم آمدنی والے شہریوں کا منی پلان منسوخ
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:جرمنی کے این ٹی وی کے مطابق اٹلی حکومت نے ملک
مئی