?️
خیبرپختونخوا(سچ خبریں) خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع شمالی وزیرستان کےعلاقے شیوا میں دہشت گردوں نے پاک فوج کی پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فوجی پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کا پاک فوج کے جوانوں نے مؤثر جواب دیا اور دہشت گردوں سے مقابلہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 32 سالہ نائیک نور مرجان شہید ہوگئے، جن کا تعلق کرم سے تھا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ 18 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سرکردہ رہنما مولوی فقیر محمد کے ساتھی سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ضلع باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر کالعدم ٹی ٹی پی کے مولوی فقیر محمد کے قریبی ساتھی غفور عرف جلیل کو کارروائی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے غفور دہشت گردی کے کئی واقعات میں ملوث تھا اور اس کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے پر سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں ایک اور کارروائی کے دوران مزید دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
اس سے قبل 27 نومبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں پاک فوج کی پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چترال سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ نائیک رحمٰن اور ٹانک سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ لانس نائیک عارف شہید ہوگئے۔
قبل ازیں 27 اکتوبر کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں دہشت گردوں کی جانب سے پاک-افغان سرحد میں لگی باڑ عبور کرنے کی کوشش پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہیدہوگئے تھے۔
ضلع باجوڑ میں 21 اکتوبر کو ریموٹ کنٹرول دھماکے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) اور پولیس کے 4 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ کے علاقے ڈبرائی میں آئی ای ڈی دھماکا سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران ہوا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کے 28 سالہ لانس نائیک مدثر اور 26 سالہ سپاہی جمشید شہید ہوئے جن کا تعلق بالترتیب کوہاٹ اور کراچی سے تھا۔دھماکے میں 2 پولیس کانسٹیبلز سپاہی عبدالصمد اور سپاہی نور رحمٰن بھی شہید ہوئے تھے۔
مشہور خبریں۔
Tourists from Singapore are frequent users of Airbnb in South Korea
?️ 31 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اگست
پاکستان نے سعودی عرب کے فیصلے کا خیر مقدم کیا
?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا
اپریل
میانمار میں انسانی حقوق کی تباہی، اقوام متحدہ حیران
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور او
دسمبر
حکومت نے عوام پر ٹیکس کا اضافی بوجھ کیوں ڈالا؟
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان کے حالیہ بجٹ پر نہ صرف اپوزیشن رہنماؤں نے
جولائی
کیا الاقصیٰ طوفان آپریشن صرف غزہ کی پٹی تک محدود رہے گا ؟
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان آپریشن کے چھٹے دن کے آغاز کے ساتھ ہی
اکتوبر
ہم تیسری جنگ عظیم نہیں ہونے دیں گے: ماسکو
?️ 18 مئی 2022سچ خبریں: روس کی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری مدودوف نے
مئی
حاجی آج میدان عرفات میں
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:خدا کے گھر کے عازمین نے آج بروز منگل مکہ مکرمہ
جون
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روس سے گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی
?️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روس سے
دسمبر