?️
شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹننٹ کرنل اور 5 سپاہی شہید ہوگئے جبکہ 6 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کے خلاف 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب کارروائی کی گئی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت 6 جوان شہید ہو گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید ہونے والے 5 بہادر سپاہیوں میں لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں۔
مزید کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت خوارج کے خلاف آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے جب کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
دریں اثنا، وزیراعظم شہباز شریف نے سپن وام میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم نے دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد شوکت اور لانس نائیک محمد اللہ ، لانس نائیک اختر زمان ، لانس نائیک شاہد اللہ ، لانس نائیک یوسف لانس اور سپاہی جمیل احمد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے لازوال قربانیاں دیں ہیں، پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہیں۔
ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں فتنتہ الخوراج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید سمیت چھ جوانوں کی نماز جنازہ پشاورگریژن میں ادا کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نماز جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر ، سینیئر حاضر سروس فوجی اور سول حکام، جوانوں اور شہدا کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے جہاں انھیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے عزم وحوصلے کو دوام بخشتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
پشاور دھماکا:دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا
?️ 5 مارچ 2022پشاور: (سچ خبریں) پشاور میں دھماکے کے باعث آج پورے شہر میں
مارچ
بھارتی فلم ساز کی دیوالی اور غزہ سے متعلق متنازع پوسٹ، سوشل میڈیا صارفین سخت برہم
?️ 21 اکتوبر 2025 سچ خبریں: بھارتی فلم ساز رام گوپال ورما نے دیوالی کے
اکتوبر
عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی جیل میں ملاقات
?️ 26 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ
مئی
غزہ جنگ میں اسرائیل کو 60 ارب ڈالر کا نقصان
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی
جنوری
امریکہ کی مقبوضہ بیت المقدس میں جاسوسی کا ہیڈکوارٹر بنانے کی کوشش
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: قانونی مرکز اسرائیل میں عرب اقلیت کی حمایت نے
جولائی
اسرائیل کے دشمن ہماری گہری تقسیم سے خوش ہیں : دی یروشلم پوسٹ
?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:بحران کے جاری رہنے کے اثرات کے بارے میں یروشلم پوسٹ
اپریل
آصف زرداری کا کیس دوبارہ کھل سکتا ہے:فواد چوہدری
?️ 2 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے
اپریل
اسرائیل کی الشفاء اسپتال تک رسائی کیسے ہوئی ؟
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ نے اسرائیل
نومبر