?️
شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان اور بنوں گیریژن میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ بھارت اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ نکلا، بھارتی پراکسیز فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستان نے متعدد بار بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کو شواہد کے ساتھ بے نقاب کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے متعدد بار بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے ۔
29 اپریل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ بھارتی فوج کے افسران پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں، 25 اپریل کو جہلم کے قریب سیکیورٹی فورسز نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا، جس کے قبضے سے دیسی ساختہ بم، ڈرون، متعدد موبائل فونز اور 10 لاکھ روپے نقد برآمد کیے گئے تھے۔
گرفتار شخص نے بھارت میں تربیت حاصل کرنے کا اعتراف کیا، فرانزک تجزیے سے اس ملزم کے بھارتی آرمی افسران سے رابطوں کے شواہد بھی ملے تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے آگاہ کیا تھا کہ میجر سندیپ اور کئی بھارتی افسران کی ہدایت پر پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بم نصب کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
اسی طرح سانحہ جعفر ایکسپریس میں بھی فتنہ الہندوستان کے مہرے اپنے بھارتی ہینڈلرز سے مسلسل رابطے میں رہے، را سے منسلک بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایک منظم انداز میں پاکستان میں دہشت گردی، فتنہ الخوراج اور فتنہ الہندوستان کے بیانیے کو پروموٹ کرتے ہیں۔
بھارت کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو بھی بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا، کلبھوشن نے بلوچستان میں تخریبی سرگرمیوں اور دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔
بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے ہتھیار ڈالنے والے دہشتگردوں کے بیانات سے بھی بھارتی دہشتگردی کے واضح ثبوت ملے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینیوں کے درمیان قومی مفاہمت کے حصول کے لیے پر امید
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں: الجزائر کے وزیر خارجہ رامتن لامارا نے اپنے کویتی ہم
فروری
الجلیل میں خطرے کے سائرن بجے؛ قابض ایلات پر یمن کا ڈرون حملہ
?️ 9 جون 2026سچ خبریں: عبرانی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ حزب اللہ کے
جون
روس کا یوکرین کے توانائی انفراسٹرکچر پر حملے روکنے کا حکم
?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
مارچ
غزہ کے لیے نیتن یاہو کے خواب
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے غزہ جنگ کے بعد کے مرحلے کے
فروری
کویت کا اسرائیل کے خلاف سخت بیان
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: کویتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کی رفح
جون
لیلیٰ واسطی کئی سال بعد بھی بون میرو کا عطیہ کرنے والے ڈونر کی مشکور
?️ 27 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ لیلیٰ واسطی نے بلڈ کینسر کے وقت بون
اگست
عراق کے وزیر اعظم کے خلاف شکایت درج
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: عراقی صحافی زہیر قاسم حسن نے ملک کے وزیر
اگست
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا
?️ 22 ستمبر 2021مردان (سچ خبریں) پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے
ستمبر