?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ شریف خاندان پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار ہے،(ن) لیگ اور (ش) لیگ کا بیانیہ ایک دوسرے سے متصادم ہے، ایک بھائی ایک بولی بولتا ہے اور دوسرا دوسری ،چچا اور بھتیجی کے درمیان بھی کھلی جنگ جاری ہے ۔
ہفتے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں چچا ہوتا ہے وہاں بھتیجی نہیں جاتی اور جہاں بھتیجی جاتی ہے وہاں چچا غائب ہوتا ہے، حمزہ شہباز پہلے اپنی اور اپنے والد کی منی لانڈرنگ کا حساب دیں۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کی نام نہاد شرافت سے قوم بخوبی آگاہ ہے، شریف خاندان پاکستان کی تباہی کا ذمہ دا رہے، پاکستان سے پیسہ لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں اسی خاندان نے بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جعلی ادویات کی بنا پر سینکڑوں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا لیکن نام نہاد خادم اعلی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی،ماڈل ٹائون میں حمزہ شہباز کے والد اور عطا تارڑ کے نام نہاد لیڈر کے دور میں معصوم زندگیوں کو سرعام گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، شہبازشریف ش نہیں بلکہ شرمناک لیگ کے ہیڈ ہیں،نام نہاد خادم اعلی کے کرتوت قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد سینیٹ میں بھی شکست کے بعد شہبازشریف کو سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان کے انتخابی عمل میں پیسے اور دھاندلی کی بانی جماعت ن لیگ ہے، کرپٹ پریکٹسز کے ذریعے سیاست کرنا اس جماعت کا وطیرہ ہے۔حسان خاور نے کہا کہ نااہل اور ناکام اپوزیشن ہر محاذ پر پسپا ہوچکی ہے، یہ وائرس زدہ اپوزیشن آئندہ بھی روتی رہے گی، اہم قومی ایشوز پر سیاست چمکانے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سنگدل ٹولے نے پہلے کورونا کے دوران عوام کی زندگیوں پر سیاست چمکائی اور اب ڈینگی کی وبا پر بھی اپوزیشن اپنی قابل مذمت حرکتوں سے باز نہیں آئی۔


مشہور خبریں۔
یمن کا امریکہ کو شدید انتباہ
?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک نے خبردار کیا ہے کہ
اپریل
سیلاب اترتے ہی عمران خان اسلام آباد کی کال دیں گے، شیخ رشید
?️ 4 ستمبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ
ستمبر
جرمنی کی چین اور امریکہ سے تنازعات پرامن طریقے سے حل کرنے کی درخواست
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:چین اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جرمن
جون
ایران سائنس میں ہم سے آگے ہے: صیہونی حکومت کا اعتراف
?️ 25 فروری 2026 سچ خبریں:معاریو اخبار نے آج منگل کی شام اپنی ایک رپورٹ
فروری
ہمارے عوام کے خلاف دشمن کے پروگنڈے کارگر نہیں ہوئے:ایرانی حکومت کے ترجمان
?️ 22 جون 2021سچ خبریں:ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی کا منگل کو آن لائن
جون
پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے: زوہا رحمٰن
?️ 2 نومبر 2021لندن (سچ خبریں) پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ زوہا رحمٰن کا کہنا ہے
نومبر
الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داریاں آئین اور قانون کے مطابق نبھانی ہوتی ہیں:بلاول بھٹو زرداری
?️ 19 مارچ 2021پاکستان(سچ خبریں) پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
مارچ
ایم کیو ایم کا حکومت کے لیے پیغام
?️ 18 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں فوری انتخابات کا
مئی