شرح سود میں کمی کی توقع: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 723 پوائنٹس کی زبردست تیزی

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی کا رجحان برقرار ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 723 پوائنٹس اضافے کے بعد بُلند ترین سطح پر موجود ہے۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً 2 بج کر 32 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 723 پوائنٹس یا ایک فیصد اضافے کے بعد 72 ہزار 694 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 71 ہزار 971 پر بند ہوئی تھی۔

چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے بتایا کہ مارکیٹ میں تیزی کی وجہ مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں متوقع کمی ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 کو ہوگا، جس میں پالیسی ریٹ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا، گزشتہ مہینے مرکزی بینک نے مسلسل چھٹے اجلاس میں شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔

گزشتہ ہفتے ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سروے میں 51 فیصد شرکا نے توقع ظاہر کی تھی کہ پالیسی ریٹ میں تبدیلی نہیں ہوگی اور شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھی جائے گی، جبکہ باقی 49 فیصد نے پالیسی ریٹ میں کمی کا امکان ظاہر کیا تھا۔

یوسف ایم فاروق نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ہفتے قلیل مدتی مہنگائی 1.1 فیصد کم ہوئی ہے جبکہ زیادہ تر ماہرین افراط زر 17 سے 18 فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کم شرح سود کے نتیجے میں اسٹاک کی قیمتیں زیادہ ہوں گی۔

ایف آر آئی ایم وینچرز کے چیف انویسٹمنٹ افسر شہباز اشرف کا کہنا تھا کہ تمام لوگوں کی نگاہیں زری پالیسی کمیٹی اجلاس کے فیصلے پر ہیں، جس کا انعقاد 29 اپریل کو ہوگا۔

واضح رہے کہ 24 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 692 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

22 اپریل کو 100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 71 ہزار 433 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

9 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 694 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1203 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فوج حماس کے ہتھکنڈوں کی زد میں رہتی ہے

?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا ذرائع نے بتایا کہ گولانی بریگیڈ

سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات کا آغاز

?️ 16 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیب قانون میں ترامیم سے متعلق کیس کی

مقبوضہ کشمیر کا نام تبدیل کرنے کے بھارتی وزیرداخلہ کے بیان کی شدید مذمت

?️ 3 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا: زلفی بخاری

?️ 7 فروری 2022اسلام آباد (سچ  خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے

میئر کراچی الیکشن، سندھ ہائیکورٹ کا تمام منتخب نمائندوں کی شرکت یقینی بنانے کا حکم

?️ 9 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے حکومتِ سندھ کو پاکستان تحریک انصاف

ایف بی آئی کے اہلکاروں کا ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وفاقی پولیس افسران نے فلوریڈا

دنیا جہنم کے راستے پر گامزن:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل

?️ 12 نومبر 2022اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے مصر میں موسمیاتی اجلاس میں خبردار

مقبوضہ کشمیر میں مذہبی مقامات کی بے حرمتی، حریت کانفرنس نے عالمی اداروں سے اہم اپیل کردی

?️ 12 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں)  بھارتی انتہاپسند حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے