?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں رواں سال ڈبل ڈیکر بسیں اور الیکٹرک ٹیکسیاں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے اعتراف کیا ہےکہ یونیورسٹی روڈ پر لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے، ایمانداری سے بتارہاہوں کہ تاخیر کی حقیقی وجوہات ہیں، منصوبہ 2 سال میں مکمل کرلیں گے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت بڑے پیمانے پر ماس ٹرانزٹ کے منصوبے بنارہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو، صدر آصف زرداری اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی واضح ہدایات ہیں کہ ہمیں ٹرانسپورٹ کے محکمے کو بہتر بنانا ہے، اورنج لائن بی آرٹی تیار ہوچکی ہے اور چل رہی ہے، ریڈ لائن بی آر ٹی ایک مسئلہ ہے جس کی بہت حقیقی تکنیکی وجوہات ہیں۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ یونیورسٹی روڈ پر لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے بتارہاہوں کہ تاخیر کی حقیقی وجوہات ہیں، اس کے باوجود ہماری کوشش ہے کہ اس منصوبے کو 2 سال میں مکمل کیا جائے اور لوگ اس سے مستفید ہوسکیں۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ یلو لائن بی آرٹی پر تیزی سے کام جاری ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ اس میں کوئی تاخیر نہ ہو، جام صادق پل رواں سال دسمبر میں مکمل ہونا ہے مگر ہماری کوشش ہے کہ وہ 6 سے 7 ماہ قبل اپریل میں مکمل ہوجائے۔
سینئر وزیر نے مزید کہا کہ پیپلز بس سروس کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور نوابشاہ میں چل رہی ہے، پاکستان کی پہلی خواتین کی پنک بس سروس چلانے کا کریڈٹ بھی سندھ حکومت کو جاتا ہے، دبئی، امریکا، برطانیہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں یہ سروس دستیاب نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی پہلی ماحول دوست الیکٹرک بس سروس بھی پیپلزپارٹی کی حکومت نے شروع کی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا کہ رواں سال ہی کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں چلانے جارہے ہیں جس سے مزید مسافر مستفید ہوسکیں گے، انہوں نے کہاکہ کراچی میں الیکٹرک ٹیکسیاں بھی چلانے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی چھوٹا کام نہیں ہے، یہ بہت بڑا چیلنج ہے جس پر پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت سب سے زیادہ کام کررہی ہے، ہم مینگرووز لگائے، پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس چلائی اور اب پاکستان کی پہلی الیکٹرک ٹیکسیاں چلانے جارہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
قوانین پر عملدرآمد میں ناکامی، کے-الیکٹرک سمیت دیگر تقسیم کار بجلی کمپنیوں پر 5،5 کروڑ جرمانہ
?️ 5 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے لوڈشیڈنگ، تکنیکی اور
اپریل
غزہ شہداء کی تازہ ترین تعداد
?️ 2 فروری 2026سچ خبریں:فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں
فروری
فرانسیسی ڈاکٹر: دھمکیوں کے باوجود ہم غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے اپنے راستے پر گامزن ہیں
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: ایک فرانسیسی ڈاکٹر اور غزہ کی پٹی کی طرف بڑھنے
جون
لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے عمران خان زمان پارک سے روانہ
?️ 20 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حفاظتی ضمانت کی درخواست سے متعلق کیس پر سماعت
فروری
بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہیں۔ شرجیل میمن
?️ 16 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بانی
فروری
خالد مشعل: اسرائیل ایک حقیقی خطرہ ہے/گزیٹا کی خودمختاری فلسطینیوں کی ہونی چاہیے
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں: حماس تحریک کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے اس
دسمبر
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو دوبارہ فردِ جرم عائد کی جائے گی
?️ 4 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ
دسمبر
پہلے قبضہ ختم کرؤ پھر دوستی کا ہاتھ بڑھاؤ؛شام کا ترکی کو پیغام
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی پر زور دیتے ہوئے
مئی