?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سینیٹرسید شبلی فراز نے کہا ہے کہ بشیر میمن کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے اور ہم بنادیں گے۔اگر سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر احمد میمن کی باتوں میں سچائی تھی تو وہ اس وقت کرتے جب یہ باتیں ہوئی تھیں، یہ بہت حد تک ممکن ہے کہ بشیر میمن (ن) لیگ کے کہنے پر بیانات دے رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹرسید شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بشیرمیمن ایک پولیس آفیسر تھے اور جب ان کا کاروبارچل رہا تھا تو کیا انہوں نے اپنے کاروبار کو تحفظ نہیں دیا ہوا ہوگا، بشیر میمن کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے اور ہم بنادیں گے۔
شبلی فراز نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے حوالے سے فیصلہ ادارے کریں گے اور ہم نے اداروں کو آزاد کردیا ہے، ہم پراسیکیوشن کریں گے جبکہ مزدوروں اور کمزور ترین طبقہ کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے جو اقدامات کئے ہیں کبھی بھی پہلے ایسا نہیں ہوا۔
شبلی فراز نے کہاکہ میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں آکربہت خوش ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ میں یہاں بہت اچھا کام کرسکتا ہوں، چاند کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، چاند خود اپنا تعارف بڑی اچھی طرح سے کرواسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا کام ہے کہ سائنسی طور پر چاند کے حوالے سے معلومات وزارت مذہبی امور کو دیں یہ ان کا کام ہے کہ وہ اسے استعمال کرتے ہیں یا نہیں جبکہ پاکستان اتامک انرجی کمیشن کی جانب سے بنایا گیا وینٹی لیٹر عالمی معیار کا ہے اور یہ زیادہ سے زیادہ ایک ماہ میں استعمال میں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سارا پاکستان بات کررہا ہے کہ این اے249کراچی کا ضمنی الیکشن متنازعہ ہے، ہم الیکٹرانک ووٹنگ کے حوالے سے قانون سازی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خواہش کے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی تیاری کررہے ہیں اور ہم ان مشینوں کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا ہے، ہم اپوزیشن کوبھی بلائیں گے، ہم تمام سٹیک ہولڈرز کو بلائیں گے۔


مشہور خبریں۔
نیٹو افواج میں الرٹ جاری
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:باخبر ذرائع نے بتایا کہ یوکرائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے
فروری
التنف میں امریکی اڈے پر ڈرون حملے
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ
جنوری
نفتالی بینیٹ کی وزارت عظمیٰ کے آخری دنوں میں ایران کے خلاف بیان بازی
?️ 23 جون 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کسی وزیر اعظم نے نفتالی بینیٹ
جون
پلوسی کا دورۂ تائیوان اتنا متنازعہ کیوں؟
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے تائیوان کے دورے کا موضوع
اگست
منصوبے کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ پر قبضے کیلئے جج ٹرانسفر کیے گئے. منیراے ملک
?️ 30 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں اسلام آباد
اپریل
ٹرمپ اور ان کے دو بچوں کی عدالت میں حاضر ہونے کا حکم
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں:نیویارک کے اٹارنی جنرل نے امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ اور
فروری
سعودی اتحاد کے ساتھ تمام قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں: یمنی قومی نجات حکومت
?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت میں قیدیوں کی کمیٹی کے قانونی شعبے
اگست
فلسطینیوں کی نسل کشی میں گوگل کی شراکت؛امریکی اخبار کا اعتراف
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی
جنوری