?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا مقابلہ پی ٹی آئی سے تھا، ہمارے بہت سے کارکنان پارٹی قیادت سے ناراض تھے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی شکست پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا مقابلہ پی ٹی آئی سے تھا، ہمارے بہت سے کارکنان پارٹی قیادت سے ناراض تھے اسی لئے ہم ہار گئے۔
انہوں نے کہا کہ تمام صورتحال کے باوجود بھی ہم تحریک انصاف سیٹیں نکال رہی ہے، اور ابھی بہت سے پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنا باقی ہے، ہماری ہار کی ایک وجہ مہنگائی بھی ہے، لیکن یہ ایک عالمی مسئلہ ہے، تاہم پارٹی میں کہاں کمزوری ہوئی ہم اس کا جائزہ لیں گے، تنظیمی سطح پر کہاں کہاں کمزوریاں ہیں وہ بھی دیکھ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے بلدیاتی انتخابات میں صرف چند نشستوں پر کامیابی حاصل کی، لیکن یہ پہلا مرحلہ تھا، ہمیں آگے کے لئے بہت سی تیاری کرنی ہے۔قبل ازیں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں مہنگائی ہماری شکست کا باعث بنی۔ شوکت یوسفزئی نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دو، تین مہینوں میں مہنگائی کم ہو جائے گی۔ صوبائی وزیر عاطف خان نے بھی پی ٹی آئی امیدواروں کی شکست کی وجہ مہنگائی کو قرار دیا۔
شوکت یوسفزئی نے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کے جیت جانے پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگایا جاتا ہے، شکر ہے کہ اپوزیشن جماعت جیت گئی۔یاد رہے کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ گذشتہ روز ہوئی۔ خیبر پختون خواہ کے بلدیاتی انتخابات میں اب تک جے یو آئی ف آگےاور پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر ہے۔


مشہور خبریں۔
یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے حریت رہنما اشرف صحرائی کی موت کو قتل قرار دے دیا
?️ 8 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے
مئی
حزب اللہ کے طاقتور میزائلوں کے سامنے ایک بار پھر گنبد آہنی ناکام
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:گزشتہ شب حزب اللہ نے تل ابیب پر ایک تباہ کن
نومبر
پاکستان، امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کیلئے پرعزم
?️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا کے لیے پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ
مارچ
صیہونی حکومت کی سب سے بڑی اسٹریٹجک غلطی
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: علاقائی مسائل کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے صیہونی
ستمبر
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدو تمہیں سلام‘‘ جاری
?️ 19 اکتوبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) آئی ایس پی آر نے دھرتی ماں کے لیے
اکتوبر
چین میں بی بی سی کی نشریات پر پابندی
?️ 11 فروری 2021سچ خبریں:چین کی قومی نشریاتی کارپوریشن نے جمعرات کی شام اعلان کیا
فروری
ہمارا مقابلہ ایسے دہشت گردوں سے ہے جنہوں نے سپرپاورز کو ہرایا، علی امین گنڈاپور
?️ 4 اگست 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ
اگست
رفح کراسنگ کی مسلسل بلاکنگ کا سلسلہ جاری
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: فلسطین ہلال احمر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان
جون