?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء مفتاح اسماعیل کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شاید انہیں بھی پتا ہے کہ ان کی یہ آخری باری ہے لہٰذا جو سمیٹنا ہے سمیٹ لو، پنجاب میں جو ہو رہا ہے میں بتا نہیں سکتا۔
نسیم زہرہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک شو پرفارمنس ہوتی ہے جس میں آپ ایئر ایمبولینس خرید لیتے ہیں، پنجاب میں جنرل ہسپتال یا ڈسٹرکٹ ہسپتال ہیں تو کیا بہتر نہیں ہوتا کہ اگر آپ وہاں ہر جگہ ایمبولینس دے دیتے، آپ صرف پنجاب میں پرفارم کر رہی ہیں اور آپ نے پورے پنجاب کی لوکل گورنمنٹ کو سلب کرلیا ہے، مسلم لیگ ن کی یہ پالیسی تھی کہ ہم کام کرت ہیں اور ہم کرپٹ نہیں ہیں لیکن آج جو پنجاب میں ہورہا ہے میں بتا نہیں سکتا یہ ہم سب جانتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ یہ مسلم لیگ ن وہ نہیں ہے جس کا وزیراعلیٰ شہباز شریف تھا اور یہ شہباز شریف بھی وہ وزیراعظم نہیں ہے جو نواز شریف تھا، اس بار شہباز شریف تابعداری کے علاوہ کیا کر سکتا ہے؟ وزیراعلیٰ جب اپنی سیٹ بھی نہیں جیتی ہوئی تو جتنا مرضی رائل ایکٹ کرلے legitimacy تو نہیں آئے گی۔
مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ پاکستان میں اس وقت وہ جمہوریت نہیں ہے جسے ہم واقعی جمہوریت کہہ سکیں، اگر ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت ہونی چاہیئے تو پھر جو بھی بندوبست ہو، اس میں عوام کی رائے کے مطابق حکومت بننا ضروری ہے، کب تک آپ زبردستی حکومت کریں گے؟ آپ کیا سوچ کے بیٹھے ہوئے ہیں کہ اگلے الیکشن میں بھی بے ایمانی کریں گے؟ کیا ہمیشہ بے ایمانی کرتے رہیں گے؟ فارم 47 کی حکومت لوگوں کو تو بری لگتی ہی ہے ساتھ ہی ملک بھی درست نہیں جا رہا۔


مشہور خبریں۔
یمنی محاذ کےغزہ جنگ پر اثرات
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت اور یمنی مسلح فوج نے
دسمبر
اسرائیل نامی ناجائز، غاصب اور دہشت گرد وائرس کا عنقریب خاتمہ ہونے والا ہے
?️ 17 مئی 2021(سچ خبریں) اسرائیل جو ایک غاصب اور دہشت گرد ریاست ہے اس
مئی
فرانسیسی پارلیمنٹیرینز کا حکومت پر عدم اعتماد
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:ایمینوئل میکرون کی حکومت کے متنازعہ پنشن پلان پر ردعمل کے
مارچ
صہیونی فوجیوں کی اسارت لے کر فیلڈ کمانڈ تک
?️ 23 ستمبر 2025 صہیونی فوجیوں کی اسارت لے کر فیلڈ کمانڈ تک فؤاد شکر، جو
ستمبر
ڈالر کی ڈبل سنچری
?️ 18 مئی 2022(سچ خبریں)ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرگیا، اوپن مارکیٹ
مئی
بجلی کی پیداوار کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا
?️ 7 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک
جولائی
کیا بائیڈن امریکی صدارت کے اہل ہیں؟
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں: امریکی عہدیدار کی جانب سے اس ملک کے صدر کے
فروری
افغانستان سے امریکی ذلت آمیز انخلا کی تحقیقات شروع
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سینئر ریپبلکن رکن
جنوری