?️
لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے عسکری قیادت کی جانب سے پارلیمنٹ کے ان کیمرا اجلاس میں سابق حکومت پر انتہاپسندی میں اضافے کا الزام عائد کرنے کے دو دن بعد ردعمل میں ٹی ٹی پی کی قبائلی اضلاع میں دوبارہ آباد کاری کا الزام تمام سیاسی جماعتوں پر ڈالنے کی کوشش کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ایک انٹرویو میں اس تاثر کو رد کردیا کہ انتہاپسندوں کو پی ٹی آئی کی حکومت اور اس وقت کی فوجی قیادت کی وجہ سے دوبارہ لایا گیا۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’جب طالبان افغانستان سے پاکستان آنے کے لیے بے تاب تھے تو انہیں مرکزی دھارے میں لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس کے لیے چند شرائط رکھی گئی تھیں کہ وہ آئین کی تابعداری کریں گے، اسلحہ پھینک دیں گے اور اپنے مخصوص علاقوں میں پرامن رہیں گے‘۔
حکمران اتحاد اور موجودہ فوجی قیادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’آج جو لوگ اعتراض کر رہے ہیں انہوں نے بھی پی ٹی آئی کے دور میں ہونے والی بریفنگز میں شرکت کی تھی‘۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نےکہا کہ بریفنگ کے بعد اس حوالے سے حکمت عملی بنانے کے لیے اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم پی ٹی آئی کی حکومت برطرف کردی گئی اور پی ٹی آئی کے بعد آنے والی اتحادی حکومت موجودہ بحران کی ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں دہشت گردی میں واضح کمی آئی تھی لیکن گزشتہ ایک سال کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوچکا ہے۔
اجلاس سے باخبر ذرائع نے انکشاف کیا کہ عسکری قیادت نے چند روز قبل اراکین پارلیمنٹ کو بریفنگ میں انتہاپسندی میں اضافے کا الزام پی ٹی آئی کی حکومت اور اس وقت کی فوجی قیادت پر عائد کیا تھا۔
اجلاس کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے قرآن کی متعدد آیات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ انتہاپسندوں کو قبائلی اضلاع میں واپس لانا ایک غلطی تھی۔
ان کا مؤقف تھا کہ اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں انتہاپسندوں کے خلاف ایک وسیع آپریشن شروع کیا گیا تھا لیکن بعد میں انتہاپسندوں کو واپسی کی اجازت دے دی گئی، جس کے نتیجے میں ملک انتہاپسندی میں اضافے کا سامنا کر رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف نے کہا کہ آئین بالادست ہے اور ہر کسی کی بقا اس پر مکمل عمل درآمد پر ہے اور انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں بیٹھنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے بتایا کہ آئین کی گولڈن جوبلی جشن کے بعد، جو گزشتہ ہفتے منعقد ہوئی تھی، وہ فوج کی مختلف فارمیشنز میں گئے اور جوانوں پر زور دیا کہ وہ آئین کا احترام کریں۔
پی ٹی آئی کے دور حکومت اور موجودہ اجلاس میں شریک مزید ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ قبائلی اضلاع میں انتہاپسندوں کی دوبارہ واپسی کے منصوبے پر سوائے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کسی نے تحفظات کا اظہار نہیں کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ پی پی پی چیئرمین نے سوال کیا تھا کہ طالبان کی دوبارہ آباد کاری کیسے ہوسکتی ہے اور اس کی کیا ضمانت ہے کہ وہ اپنے مخصوص علاقوں میں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم سب اس اجلاس میں اور موجودہ اجلاس میں بھی جو بریفنگ دی گئی، اس پر صرف تالیاں بجاسکتے تھے‘۔
اجلاس کے چند شرکا نے تجویز دی کہ ان کیمرا اجلاس کے منٹس پی ٹی آئی کے بیانیے کو نقصان پہنچانے کے لیے عام کردیے جائیں۔
رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اسپیکر پہلی مرتبہ آرمی چیف اور وزیراعظم کے ساتھ نیچے بیٹھنے کے بجائے اپنی ڈائس پر بیٹھے رہے، اس اقدام کی تعریف قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے کی اور انہوں نے ’پارلیمان کی توقیر برقرار رکھنے‘ پر اسپیکر کی تعریف کی۔


مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاری شروع کردی
?️ 28 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن
مئی
کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکار شہید، 13 زخمی
?️ 18 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے
اکتوبر
پشاور میں دفعہ 144 نافذ؛ ہوائی فائرنگ، ڈرون اور پتنگ اڑانے پر پابندی
?️ 24 مئی 2025پشاور (سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر پشاور نے فلائٹ سیفٹی کو یقینی بنانے
مئی
فضل الرحمٰن کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور، کراچی، کوئٹہ میں ملین مارچ کا اعلان
?️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل
اپریل
اسرائیل نے حزب اللہ پر وسیع حملے کا منصوبہ کیوں روک دیا؟
?️ 15 دسمبر 2025 اسرائیل نے حزب اللہ پر وسیع حملے کا منصوبہ کیوں روک
دسمبر
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں جاری
?️ 25 اکتوبر 2025استنبول: (سچ خبریں) پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی کے
اکتوبر
ٹرمپ وینس کی کمی کا شکار
?️ 21 جولائی 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ
جولائی
حزب اللہ نے ہرمیس میں اسرائیلی کے450 ڈرون کو مار گرایا
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:لبنانی مزاحمت نے گزشتہ ماہ صہیونی دشمن کے خلاف اپنی کارروائیوں
فروری