شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کے موقف کی حمایت کردی

?️

کراچی: (سچ خبریں) ملک میں جلد انتخابات کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کے موقف کی حمایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ نواز کھوکھر سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے عام انتخابات جلد کرانے کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور اہلیت نظر نہیں آتی، تمام سیاسی حلقے ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم اپنے پلیٹ فارم سے عوام اور مسائل کے حل کی بات کررہے ہیں لیکن پولیس آفس پر حملے کے سبب اپنا سیمینارملتوی کیا کیوں کہ کراچی میں تشویشناک واقعہ پیش آیا، ایسے واقعات کا پہلا بھی یکجا ہو کر مقابلہ کیا، اس خرابی سے نجات حاصل کی، یہ واقعات معیشت کو مزید کمزور کر دیں گے، کوئی ریاست ایسے حملے برداشت نہیں کرسکتی۔
علاوہ ازیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ 35 سال سے ن لیگ کے ساتھ ہوں یہاں سے گھر ہی جاؤں گا،31 سال بغیر عہدے کے پارٹی میں کام کیا ہے، عمران خان کو عدالت طلب کیا گیا تو پیش ہوں گھبراتے کیوں ہیں؟ ن لیگ سے کوئی ناراضی نہیں اور نواز شریف میرے لیڈر ہیں، پارٹی سے کوئی اختلافات نہیں،پارٹی جو ذمہ داری سونپے گی اسے بخوبی نبھاؤں گا۔
ملکی حالات کے سب ذمہ دا ہیں،موجودہ ملکی حالات حکومت وقت کے پیدا کر دہ نہیں،ن لیگ کے بعد سیدھا گھر جاؤں گا،جو نئی لیڈر شپ آئے اسے کام کرنے کا موقع دینا چاہیے۔نیب کو ختم کیا جائے ورنہ حکومت نہیں چلے گی،ملکی سیاست پر قبضہ کرنے کیلئے نیب کو بنایا گیا،نیب معاملات پر اثر انداز ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کرپٹ اور معاملات کو خراب کرنے والا ادارہ ہے،حکومتی نظام مفلوج ہے،سابق چیئرمین نیب کے احتساب تک ملکی معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔
آج لوگ سوال کر رہے ہیں کہ ملک کے حالات ایسے کیوں ہیں؟آج جو بدحالی ہے اس کی وجہ ہی نیب کا ادارہ ہے۔ شاید خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ تین جمہوری حکومتیں گزرنے کے باوجود نیب کا ادارہ قائم ہے،نیب نے جو ظلم کیا وہ عوام کے سامنے آنا چاہیے،حکومت کے اہل کار اختیارات کے استعمال سے گھبراتے ہیں۔ قبل ازیں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف نوازشریف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف تھے۔
ن لیگ سمیت کئی پارٹیوں میں بہت سارے لوگ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کے حق میں تھے، صرف ایک شخص ایکسٹینشن نہ دینے کے لیے بالکل یکسو تھا اور وہ نواز شریف تھا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا وہ عمران خان کو گرفتار کرنے کے حق میں نہیں ہیں، عمران خان کے خلاف کیسز چلائیں، ثبوت ہیں تو سزا بھی دلوائیں لیکن اس سے پہلے گرفتاری دانش مندی نہیں ہو گی۔

مشہور خبریں۔

امریکی نئی قومی سلامتی حکمتِ عملی میں ایشیا کی حیثیت

?️ 9 دسمبر 2025امریکی نئی قومی سلامتی حکمتِ عملی میں ایشیا کی حیثیت امریکی صدر

ایس سی او اجلاس: ضلعی انتظامیہ کو اسلام آباد میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم

?️ 14 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر ضلعی

نائجیریا میں مسلح افراد کے 3 دیہات پر حملوں سے 46 افراد ہلاک 

?️ 15 فروری 2026 سچ خبریں:آج اتوار کے روز ایک معروف خبر رساں ادارے نے

سینٹرل ایشیا تھنک ٹینک: بحیرہ کیسپین یوریشیا کا سب سے اہم اسٹریٹجک مرکز بن رہا ہے

?️ 3 جون 2026سچ خبریں: یوکرائنی جنگ کے نتائج، مغربی ایشیا میں پیشرفت اور توانائی

سری لنکا کے سابق صدر بدعنوانی کے الزام میں گرفتار

?️ 22 اگست 2025سری لنکا کے سابق صدر بدعنوانی کے الزام میں گرفتار سری لنکا

زیلنسکی کا ٹرمپ کا غیر معمولی شکریہ

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، صدر یوکرین ولودیمیر زیلینسکی

صیہونی حکومت کے انتہائی حساس جاسوسی مرکز کی سلامتی کی خلاف ورزی

?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے حساس ترین جاسوس

سینٹورس مال آتشزدگی کا مقدمہ درج، تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

?️ 10 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی شاپنگ مال سینٹورس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے