شام سے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیر اعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شام سے پاکستانیوں کی لبنان کے زمینی راستے سے واپسی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار شام اور لبنان میں پاکستانی سفیروں سے رابطے میں ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ چند دنوں میں شام کے حالات یکسر تبدیل ہوگئے، شام کی صورتحال پر ہم غیرجانبدار رہے، شام میں موجود پاکستانیوں کی واپسی کے لیے فوری اقدامات ناگزیر تھے۔

انہوں نے کہا کہ 250 پاکستانی زائرین شام گئے ہوئے تھے جبکہ 300 کے قریب شہری ،اساتذہ اور طلبہ وہاں پہلے سے موجود ہیں جو پاکستان آنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ شام میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے گزشتہ روز لبنان کے وزیراعظم سے بات ہوئی تھی، انہوں نے لبنان کے زمینی راستے سے پاکستانیوں کی باحفاظت واپسی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی شام اور لبنان میں پاکستانی سفارت کاروں سے بھی بات ہوئی ہے اور لبنان میں پاکستانی سفیر نے تصدیق کی ہے کہ ان کی لبنانی وزیراعظم سے بات ہوگئی ہے جس کے بعد پاکستانیوں کی شام سے واپسی کا طریقہ کار طے پاگیا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مزید کم ہوکر 3.57 پر آگئی ہے، انہوں نے کہا کہ امن و سکون اور معاشی استحکام پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کا اہم جزو ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز آذربائیجان کے سفیر نے ملاقات میں خواہش ظاہر کی کہ میرے فروری میں دورہ آذربائیجان سے قبل آذربائیجان کی 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان میں منصوبوں کی نشاندہی اور فزیبلٹی کا کام مکمل ہوجانا چاہیے تاکہ ان کے معاہدے کیے جاسکیں۔

وزیر اعظم نے کابینہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی کاوش، محنت اور ذوق کے نتیجے میں ایک جذبہ پیدا ہورہا ہے اس کے لیے ملک میں سیاسی استحکام ازحد ضروری ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ روز امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی ناپاک کوشش اور پاکستان مخالف سازش میں ملوث افراد کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور اگر کوئی بے گناہ ہے تو اسے کوئی ہاتھ نہیں لگائے گا، اسی پیمانے پر ہم آگے چلیں گے، معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ترسیلات زر میں بھی پچھلے سال کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، یہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

وزیراعظم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ’سول نافرمانی‘ کی کال کو سب سے بڑی پاکستان دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود ہماری ترسیلات زر بڑھی ہیں۔

مشہور خبریں۔

ہآرتض: اسرائیلی فوج لبنان کے دیہات کو غزہ کی طرح تباہ کر رہی ہے

?️ 19 اپریل 2026 سچ خبریں: صیہونی اخبار ہارتص نے باخبر ذرائع کے حوالے سے

اسرائیل ایک عظیم سیاسی قتل کے منتظر

?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:لندن سے شائع ہونے والے اخبار رای الیوم میں ایک نوٹ

فیس بک میسنجر میں  صارفین کے لئےنئے فیچرز کا اضافہ

?️ 25 اگست 2021نیویارک (سچ خبریں)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے میسنجر میں

امریکہ یمن پر جارحیت کا ماسٹر مائنڈ ہے: انصار اللہ

?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:   یمن کی تحریک انصار اللہ کے سرکاری ترجمان اور اس

"امل” اور حزب اللہ کے بغیر اہم فیصلے برداشت نہیں کیے جا سکتے: لبنانی وزیر

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کے وزیر انتظامی ترقی فادی مکی نے المیادین سے

مغرب کو اسرائیل کے جنگی جرائم سے خود کو دور رکھنا چاہیے

?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے استنبول میں بین الاقوامی

پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے:وزیر اعظم

?️ 25 جنوری 2021پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے:وزیر اعظم اسلام

ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے: وائٹ ہاؤس

?️ 19 فروری 2026 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے امریکی حکام کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے