?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی طرف سے ہمارے اوپر یلغار کی گئی۔
اسلام آباد میں پارٹی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں پارٹی کے سینٹرل آفس کا تقدس ہوتا ہے، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی طرف سے ہمارے اوپر یلغار کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس کا مقصد ہمارے راستے میں رکاوٹوں کو کھڑا کرنا تھا، کور کمیٹی کا اجلاس آج ہم نے باہر سڑک پر منعقد کیا، ہم سی ڈی اے کی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں، ہم واضح کرنا چاہتے ہیں ہم پر امن ہیں، ہماری عورتوں کو جیلوں میں ڈالا گیا لیکن ہم پھر بھی مشتعل نہیں ہوئے۔
بعد ازاں رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے بتایا کہ اس فرسودہ نظام میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں ہے، کل رات کو ہم سب نے دیکھا کہ فرسودہ نظام کے بلڈوزر آئے، ہمارے ساتھ وہی کیا گیا جو فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں ہورہا ہے، پاکستان کی قوم اور ایک ایک ورکر کے دل میں عمران خان کی محبت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عامر مغل کو رات کو پولیس گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ایڈووکیٹ علی بخاری اور ہم نے ان کو رات کے 3 بجے بازیاب کروایا، اس نظام کے خلاف ہم آخری حد تک لڑیں گے، شہباز شریف اور مریم نواز کی حکومت کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جس وقت عمران خان کا آرڈر ہوگا تو اسی وقت سے ہماری تحریک شروع ہوجائے گی، پانی کا ایک قطرہ بھی پہاڑ کو چیر دیتا ہے۔
اس کے بعد شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں، یہ سیاسی طور پر ہمارا مقابلہ نہیں کرسکے تو یہ اب ہمیں شکست دینے کے لیے طاقت کا استعمال کررہے ہیں، آئین کی بحالی ہمارا سب سے بڑا سیاسی ٹارگٹ ہے، پاکستان کا تاثر بیرونی دنیا میں انتہائی خراب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد ہسپتال میں زندگی موت کی جنگ لڑرہی ہیں، ہماری خواتین ایک سال سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہی ہیں، تمام سختیوں کے باوجود ہم نے پرامن پروقار تشخص برقرار رکھا ہے، ججوں پر چڑھائی کی جارہی ہے، یہ مرضی کے فیصلے چاہتے ہیں، نوازشریف نے ہمیشہ فکس میچ کھیلا ہے، ہمارے نوجوانوں کا مستقبل روشن نہیں لگ رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں تیز ہوا اور آندھی کے باعث پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں درخت گرگیا، درخت گرنے سے 2 افراد اور ایک بچہ زخمی ہوگیا تھا۔
مشہور خبریں۔
مراد سعید کا سوات ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا اعلان
?️ 26 مارچ 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں) وفاقی وزیر مراد سعیدنے سیدو شریف ایئرپورٹ کی تقریب میں
مارچ
چین نے امریکی دہرے معیار کے بارے میں کیا کہا ہے؟
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے
دسمبر
25 فیصد افراد کے لئے مہنگائی بڑھی ہے
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے
اگست
صیہونی کابینہ سے عوامی بداعتمادی، نارضایتی اور مایوسی میں اضافہ
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:ایک حالیہ سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ
نومبر
سعودی جرائم میں شریک،یمنی تیل کا تاجر
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:امریکی میگزین نے یمن کی جنگ میں سعودی عرب کے کردار
جون
ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار طبقہ سرفہرست، مزید انکم ٹیکس لینے کا ہدف مقرر
?️ 30 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں ٹیکس کی ادائیگی میں تنخواہ دار
اپریل
ٹرانس جینڈرز کمیونٹی سے متعلق گفتگو کرنے پر ماریہ بی مشکل میں پھنس گئیں
?️ 24 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈرز کمیونٹی سے متعلق گفتگو
اگست
اسلامی ممالک کے لئے سعودی مالی امداد کی پالیسی میں تبدیلی
?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی حکام دوسرے ممالک کو ترقی کے لیے امداد فراہم کرنے
جنوری