?️
پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ڈیرہ ریجن نے معتبر اور قابل عمل انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شیخ اوتار کی حدود تھانہ گومل ضلع ٹانک میں ایک اہم کارروائی کی جس کا مقصد علاقے میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کا فوری خاتمہ اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران سامنا ہونے پر دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی اور فائرنگ کے تبادلے کا سلسلہ تقریباً 40 منٹ تک جاری رہا جبکہ فائرنگ تھم جانے کے بعد دوران سرچ آپریشن ٹی ٹی پی مشتاق گروپ کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد امداد اللّٰہ اور توقیر ہلاک پائے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے دو کلاشنکوفیں، 6 میگزین، کارتوس اور 2 بینڈولیئرز برآمد ہوئے۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد امداد اللّٰہ اور توقیرگرہ اسلم آئی ای ڈی حملے، جس میں 5 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے، سمیت گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول روڑی میں پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے اور کنوڑی پتن میں پولیس وین کو آئی ای ڈی حملے میں اڑانے میں ملوث تھے جہاں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔
مزید بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گرد اس کے علاوہ ڈیرہ ٹانک روڈ پر پولیس موبائل پرحملے، ٹانک روڈ پر ججز کانوائے پر حملے سمیت ہیڈ کانسٹیبل عزیز کی ٹارگٹ کلنگ اور کانسٹیبل ریحان کے اغوا اور شہادت میں بھی ملوث رہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر اسپیشل ویپنز اینڈ اسٹرائیک ٹیموں کے جوانوں کو شاباش دی اور کہا کہ ہمارے جوان عوام کے تحفظ کے لیے ہر وقت چوکس اور مستعد ہیں اور اس طرح کے آپریشنز کے ذریعے دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کا جرگہ؛ وزیراعظم اور عسکری قیادت کا عمائدین کو اہم امور پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ
?️ 31 مئی 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعظم اور عسکری قیادت نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت
مئی
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا حکومت سے ’ایکس‘ کی فوری بحالی کا مطالبہ
?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ
مارچ
صیہونی جیلوں میں فلسطینی خواتین قیدیوں کی حالت زار
?️ 15 فروری 2021سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کی تحقیقاتی کمیٹی نے اسرائیلی جیلوں میں قید 37
فروری
وزیراعظم جلد گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے
?️ 11 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خود
ستمبر
معیشت میں شفافیت کے لئے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے،وزیراعظم
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
جولائی
غزہ میں 5 روزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست کے 4 اہم اشارے
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت اور فلسطینی استقامت کاروں کے
مئی
غیرملکی سرمایہ کاری پر منافع کی بیرون ملک منتقلی 5 گنا بڑھ گئی
?️ 27 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملٹی نیشنل کمپنیوں نے رواں مالی سال کے
ستمبر
بھارتی حکومت صحافیوں کو ہراساں کرنے کیلئے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کرر ہی ہے ، محمود ساغر
?️ 2 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر کے
نومبر