سی ٹی ڈی نےدہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

سی ٹی ڈی نےدہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

?️

لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سی ٹی ڈی نے اہم کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور  اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔ اسی دوران انٹیلی جنس آپریشن کے دوران ارقم عزیز نامی  ایک دہشت گرد کو چھاپا مار کر گرفتار کرلیا گیا ہے جسے دہشتگردی کے لئے استعمال کرنے کا منصوبہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی میں کالعدم تنظیم کے اسلحے کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

ترجمان کے مطابق چکوال میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد ارقم عزیزکوکمپاؤنڈپرچھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد کی نشاندہی پر اسلحہ ، بارود برآمد کیا ، پکڑا جانے والا اسلحہ دہشت گردی کیلئے استعمال ہونا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور اسلحہ کی بھاری کھیپ سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں تفتیش  اور تحقیقات کے بعد باقی تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

 

 

 

مشہور خبریں۔

جنگ کے بعد غزہ میں سکیورٹی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کا مصر کا منصوبہ

?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے رپورٹس میں بتایا ہے کہ مصر نے غزہ

معاشی مسائل افغان طالبان کو تباہ کر دیں گے:پاکستان

?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے کا کہنا ہے کہ افغانستان

صیہونی پولیس کا صیہونی شہریوں کے ساتھ سلوک

?️ 28 جون 2023سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عدالتی قانون میں اصلاحات کے خلاف

میں نے ایران پر ٹرمپ کے فوجی حملے کو روکا: مارک اسپیر

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:  ڈونالڈ ٹرمپ کے سیکرٹری دفاع مارک اسپیئر نے کل اتوار

مسئلہ صرف کرپشن کا نہیں سسٹم میں موجود خامیوں کا بھی ہے،سپریم کورٹ

?️ 13 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے نیب

پاکستان کا افغانستان سے سفارتخانوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ

?️ 3 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد

کیا لی پین فرانسیسی صدر کا انتخاب لڑیں گی ؟

?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: پیرس کی ایک عدالت نے فرانس کی انتہائی دائیں بازو

یمن میں سعودی عرب کی بگڑتی حالت

?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے آج سعودی عرب کے دارالحکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے