سیکیورٹی خدشات: جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو کے نفاذ کا اعلان

🗓️

جنوبی وزیرستان: (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا، نوٹی فکیشن کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ناصر خان کے مطابق زالئی سے نیو کیڈٹ کالج وانا تک سڑک بند رہے گی جب کہ تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بھی بند رہے گا، وانا گومل زام کی سڑک مسافروں کے لیے کھلی رہے گی، البتہ احمد وام سے کوٹکئی تک کی سڑک بند رہے گی۔

ڈی سی ناصر خان کے مطابق بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک کی سڑک بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے کچھ علاقوں میں آج کرفیو نافذ ہے، وانا سے انگور اڈہ اور وانا سے ٹانک جانے والی سڑکیں کھلی رہیں گی، ڈپٹی کمشنر نے عوام سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔

ٹانک میں سیکیورٹی خدشات کے باعث آج بعض راستے مکمل طور پر بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر ٹانک نے بھی راستوں کی بندش کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ٹانک میں کوڑ قلعہ، منزئی، خرگئی، احمد وام اور جنڈولہ روڈ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک مکمل بند رہیں گے، جب کہ جنوبی وزیرستان کے مسافروں کے لیے وانا براستہ گومل، گڑداوی ٹریفک کے لیے کھلا رہےگا۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں خیبرپختونخوا کے اضلاع جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں دہشت گردی اور فورسز پر حملے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں متعدد اہلکار شہید ہوئے، تاہم فورسز کی جوابی کارروائیوں اور آپریشن کے نتیجے میں کئی خوارجی دہشتگردوں کو بھی جہنم واصل کیا گیا ہے، اس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اور ایران کی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش

🗓️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ یہ ملک

القادر ٹرسٹ کیس: عمران خان کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار، الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت قرار دے دیا

🗓️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان

صیہونی ریاست کے اندر کیا ہو رہا ہے؟

🗓️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: عدالتی اصلاحاتی بل کی منظوری کو روکنے کے لیے صیہونی

سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ مزید شدت اختیار کرگیا، کراچی سے 760 کلومیٹر دور موجود

🗓️ 11 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) بحیرہ عرب میں موجود انتہائی شدید سمندری طوفان ’بائپر

نیتن یاہو کو قبول کرنے سے انصاف کی توہین

🗓️ 6 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دورے کو امریکہ

حکومت کے سخت اقدامات: روپے کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالرمزید 4 روپے سستا

🗓️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ دوسرے روز

مصری سرحد پر شہادت طلبانہ کاروائی/ قابضین مزاحمت میں گھرے میں:عطوان

🗓️ 6 جون 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے مشہور تجزیہ نگار نے ایک مصری فوجی کے

موڈرنا کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ  اسلام آبادپہنچ گئی

🗓️ 26 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعہ امریکی ساختہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے