?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کرلی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے کی تلاشی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈی بنانے میں استعمال ہونے والا مواد برآمد کیا گیا۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے برآمد ہونے والے ہتھیاروں اور گولہ بارود میں سب مشین گنز، آر پی جی۔7 ، دستی بم اور بڑی تعداد میں مختلف اقسام کا اسلحہ شامل ہے۔ایک ہفتے قبل سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں بھی آئی او بی آپریشن کیا تھا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگر دو دہشت گرد گرفتار کیے گئے تھے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہ معظم جاہ انصاری نے 20 جنوری کو اسلامک اسٹیٹ گروپ خراسان کو خیبر پختونخوا کے امن کے لیے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بڑا خطرہ قرار دیا تھا۔
معظم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ جنوبی اور شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقوں میں سیکیورٹی کے معاملات رہے ہیں لیکن پولیس نے ریاست کی رٹ کی بحالی کے لیے فوری الیکشن لیا ہے۔خطے میں فعال دہشت گروہوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے معظم جاہ کا کہنا تھا کہ حافظ گل بہادر گروپ شمالی وزیرستان ٹرائبل ڈسٹرکٹ کا نمایاں دہشت گرد گروپ تھا جبکہ قبائلی ضعل جنوبی وزیرستان میں مختلف گروپس فعال تھے۔


مشہور خبریں۔
فرانس میں احتجاجی مظاہروں کی نئی لہر؛ یلو ویسٹ مظاہرین اور طلبہ سڑکوں پر
?️ 17 اکتوبر 2026سچ خبریں:فرانس کے دارالحکومت پیرس اور دیگر شہروں میں مہنگائی، ایندھن کی
اکتوبر
سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دے دی
?️ 27 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا کی جانب سے جاری 21
مئی
فلسطینی راکٹوں کے سامنے صیہونی فوجیوں کی بےبسی
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں: القسام کے مجاہدین نے "ٹی بی جے” راکٹ سے صیہونی
نومبر
طالبان کی ایک بار پھر افغان حج کوٹہ بڑھانے کی درخواست
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کے حج و اوقاف کے وزیر نور محمد
جنوری
جس سے بات کریں وہ کہتا ہے ہم مجبور ہیں، پتہ نہیں کون آرڈر دے رہا ہے، علیمہ خان
?️ 9 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی
اپریل
ایران کو تقسیم کرنے کا منصوبہ اور علیحدگی پسند گروہوں کا کردار
?️ 20 جولائی 2026سچ خبریں:رپورٹ کے مطابق ایران کو تقسیم کرنے کا منصوبہ کئی برسوں
جولائی
مراکش کے 36 شہروں میں صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ کے دورے کے بعد مراکش کے مختلف شہروں
نومبر
ملک کے مفاد میں شہباز شریف کو کیا کرنا چاہیے؟: آفتاب احمد خان
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ
جون