?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بل پاس ہونے پر اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی غیر حاضری کا مطلب حکومت کو اسپورٹ کرنا تھا۔ اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود ایوان بالا میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل صرف ایک ووٹ کی اکثریت سے منظور ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود ایوان بالا میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل صرف ایک ووٹ کی اکثریت سے منظور ہوگیا، جس کے بعد یوسف رضا گیلانی کو خاصی تنقید کا سامنا ہے۔لیگی سینیٹر مصدق ملک نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کا ایک ووٹ کم ہونے سے بل منظور کرکے پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا گیا،تاہم حکومت اس صورتحال میں خاصی خوش نظر آ رہی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی مل 42 کے مقابلے میں 43 ووٹ سے پاس ہوا۔پی ٹی آئی اور اتحادی سینیٹرز کا بل پاس کرانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، خاص طور پر اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی غیر حاضری کا مطلب حکومت کو اسپورٹ کرنا تھا،یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہی۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میری عدم موجودگی کا شک(ن) لیگی قیادت کو کرنا چاہیے مصدق ملک کو نہیں، بطوراپوزیشن لیڈر سینیٹ میں میری شرکت ضروری تھی، حکومت نے جان بوجھ کر ایجنڈا تاخیر سے جاری کیا، ملتان میں ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکا۔
انہوں نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پارٹی رہنما نور ربانی کھر کی رسم قل کی وجہ سے ملتان میں تھا، پرانے ساتھیوں کے غم میں شریک تھا، اسلام آباد نہیں پہنچ سکتا تھا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت نے سیاسی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، حکومت نے جان بوجھ کر رات کے اندھیرے میں اجلاس بلایا، چاہتے ہوئے بھی صبح سینیٹ اجلاس میں نہیں پہنچ سکتا تھا، حکومت کا وطیرہ ہے کہ ایجنڈا تاخیر سے جاری کرتی ہے۔
میرے علاوہ اور بھی ارکان سینیٹ اجلاس میں موجود نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ بطور اپوزیشن لیڈر ایوان میں میری شرکت ضروری تھی، ایجنڈا تاخیر سے ملنے پر سینیٹ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ شک کرنا ہے تو ن لیگی قیادت کو کرنا چاہیے مصدق ملک کو نہیں۔
مشہور خبریں۔
سیف القدس ابھی نیام میں نہیں گئی ہے:حماس
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک سینئر رکن نے یحییٰ السنوار
مئی
پٹرولیم کی قیمتوں کے متعلق حکومت نے لیا اہم فیصلہ
?️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید
اکتوبر
یحییٰ السنوار کے نائب کے انتخاب کے لیے ممکنہ احتمالات
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: ایک باخبر ذریعے نے المیادین نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے
اگست
دوسرے ممالک کے رازوں کا سب سے بڑا چور
?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ خفیہ دستاویزات
مئی
اڈیالہ جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام ،3دہشتگرد گرفتار
?️ 7 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی اورپولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران اڈیالہ جیل میں
مارچ
صبا قمر اچھی اداکارہ ہیں لیکن میں نے انہیں آڈیشن کے بعد مسترد کردیا تھا، توقیر ناصر
?️ 2 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار توقیر ناصر نے اداکارہ صبا قمر کی
ستمبر
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان کی صحت یابی کے حوالے سے اہم پیغام دے دیا
?️ 21 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم
مارچ
مراکش کشتی حادثے میں متعدد پاکستانی شہری بھی شامل تھے، دفتر خارجہ
?️ 17 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ
جنوری