سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی 11 نشستوں کیلئے پولنگ کا شیڈول جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق پولنگ 21 جولائی کو صوبائی اسمبلی میں ہوگی۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابات اسپیکر کی جانب سے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونےکی وجہ سے ملتوی کیے گئے تھے۔

ادھر، پاکستان تحریک انصاف کی ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ اور مرحوم ساجد میر کی خالی نشست پر انتخابات کے لیے بھی پولنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پبلک نوٹس 9 جولائی، کاغذات نامزدگی جمع کروانےکی تاریخ 10 اور 11 جولائی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی اور پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔

ساجد میر کے انتقال کی وجہ سے خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر الیکشن کے مختلف مراحل الیکٹورل کالج نا مکمل ہونےکی وجہ سے ملتوی کیے گئے تھے، اس کا بھی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق مرحوم ساجد میر کی خالی سیٹ پر ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 15 جولائی 2025 کو جاری کریں گے جب کہ کاغذات نامزدگی 16 جولائی تک واپس لیے جاسکیں گے، پولنگ 21 جولائی 2025 کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین کی مخصوص 2 خالی نشستوں پر بھی الیکشن شیڈول جاری کر دیا، پبلک نوٹس 8 جولائی 2025 کو ریٹرننگ آفیسر جاری کریں گے۔

کاغذات نامزدگی 9 اور 10 جولائی 2025 کو جمع کروائےجا سکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جولائی اور امیدواروں کی حتمی لسٹ 24 جولائی 2025 کو جاری کی جائےگی۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجیحی لسٹ ختم ہوچکی ہے لہذا اسے 10 جولائی تک اپنی ترجیحی لسٹ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کروانی ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے 2 جولائی 2025 کو مخصوص نشستوں پر جن ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ان کی حلف برداری کے لیے بھی اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلیوں کو خطوط ارسال کر دیے ہیں تاکہ ممبران اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر خیبر پختونخوا اور پنجاب کے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کر سکیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کی پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون پر انحصار کیوں؟

?️ 28 اپریل 2025سچ خبریں: مائیکل کوگلمن، ولسن سینٹر کے سینئر ریسرچر نے ٹائمز آف انڈیا

کئی دہائیوں کے دوران امریکی بجٹ کا خسارہ ، 2037 میں عوامی قرض دوگنا ہونے کا امکان

?️ 7 اکتوبر 2021 سچ خبریں:اقرض کی چھت نچلی حد کانگریس نے مقرر کی ہےجو

بائیڈن کا مقبوضہ فلسطین کا دورہ

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:  امریکی صدر جو بائیڈن کے مغربی ایشیائی خطے کے دورے

ہم کبھی بھی جوہری ہتھیار کو نہیں ہٹائیں گے: شمالی کوریا

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:     شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے شمالی

شام کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کا اہم اعلان

?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ شام

شام کے صدارتی انتخابات میں بشار الاسد کی بھاری ووٹوں سے جیت،مغربی ممالک سیخ پا

?️ 28 مئی 2021سچ خبریں:بشار الاسد نے 95.1 فیصد ووٹوں کے ساتھ شامی صدارتی انتخابات

ہمیں جنگ بندی کے عمل میں دشمن کی خیانت سے ہوشیار رہنا چاہیے: لبنانی نمائندہ

?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاملے سے

شعیب شاہین کو حبس بے جا میں رکھنے کی سماعت کل تک ملتوی

?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے