?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ اجلاس میں اقلیتی رکن دنیش کمار نے رمضان المبارک میں مہنگائی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ مقدس میں مہنگائی بڑھا دی گئی، سستے بچت بازار بھی مہنگے ہیں، یہاں غریب عوام کا کوئی نہیں سوچتا،اقلیتی برادری مسلمانوں کو ریلیف دے، شاید مسلمان تاجروں کے دلوں میں رحم آجائے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس شروع پارلیمنٹ ھاؤس میں ہوا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وقفہ سوالات جوابات معطل کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔
ایوان میں شبلی فراز نے عون عباس بپی کی گرفتاری کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایوان کے ممبر سینیٹر عون عباس بپی کو آج صبح 8:30 بجے گھر سے اٹھا لیا گیا ہے،اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، چیئرمین سینیٹ نے پروڈکشن آرڈر جاری کیے، کوئی اس پر فالو اپ نہیں ہوا، کسی آفیشل کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا،وزیر قانون بتائیں کہ سینیٹر عون عباس بپی کو کیوں اٹھایا گیا ہے؟
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ بہاولپور کے کسی تھانہ میں غیر قانونی شکار کی ایف آئی آر پر عون عباس بپی کو گرفتار کیا گیا ہے، مجھے ابھی تک یہ بنیادی معلومات موصول ہوئی ہے، میں چیک کررہا ہوں کہ غیر قانونی حراست میں تو نہیں لیا گیا،ایف آئی آر منگوا لی ہے، مزید معلومات آتے ہی ایوان کو آگاہ کردوں گا۔
مزید برآں پی ٹی آئی سینیٹرز نے اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ بھی کیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے معاملے پر رولنگ دیتے ہوئے سیکریٹریٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔ ایوان میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور سینیٹر منظور کاکڑ کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
سینیٹر مسرور احسن نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک مزدور نے یونین بنائی تو اس کو نوکری سے نکال دیا گیا، عدالت نے اس کے بقایاجات ادا کرنے کی ہدایت کی، 5 سال انصاف نہ ملنے پر اس شخص نے عدالت کے کمرے کے سامنے خود کو آگ لگا دی، یوٹیلٹی اسٹورز سے ملازمین کو نکالا جا رہا ہے، حکمران طبقہ اس طرف بھی توجہ دے۔
سینیٹ میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ترمیمی بل 2025 پیش کیا گیا، سینیٹ نے بل کثرت رائے سے منظور کرلیا، سینیٹ میں سول کورٹس ترمیمی بل 2025 اور پاکستان کوسٹ گارڈز ترمیمی بل 2025 پیش کیا گیا، دونوں بلز متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیے گئے۔
ایوان میں شیری رحمان نے کہا کہ ملک میں حالیہ بڑھتی دہشت گردی پر سیر حاصل گفتگو ہونی چاہیے، پاکستان عالمی دہشت گردی انڈیکس پر دوسرے نمبر پر آیا ہے، یہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، ملک کی بقا کا مسئلہ ہے، ہاؤس میں متعلقہ آفیشلز سے بریفنگ کروا لیں، بے شک ان کیمرہ بریفنگ ہو لیکن بریفنگ لازمی ہونی چاہیے۔
اقلیتی رکن سینیٹر دنیش کمار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ چل رہا ہے، رمضان شروع ہوتے ہی ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے، ماہ مقدس میں مہنگائی بڑھا دی گئی، سستے بچت بازار بھی مہنگے ہیں، یہاں غریب عوام کا کوئی نہیں سوچتا، لاکھوں کی افطار پارٹیاں چل رہی ہیں، اقلیتی برادری سے گزارش ہے وہ ماہ مقدس میں مسلمانوں کو ریلیف دیں، شاید مسلمان تاجروں کے دلوں میں رحم آجائے، حکومت منافع خوری روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے کورم کی نشان دہی کی، کورم پورا نہ ہونے کی صورت میں ایوان بروز ہفتہ 8 مارچ کو 11:30 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔


مشہور خبریں۔
بھارت کی جانب سے کشمیری بچوں پر پیلٹ گن کا استعمال، اقوام متحدہ نے اہم رپورٹ جاری کردی
?️ 29 جون 2021جنیوا (سچ خبریں) بھارت کئی سالوں سے جانب سے مقبوضہ کشمیر میں
جون
واشنگٹن بیجنگ کے بارے میں اپنی غلط پالیسی بند کرے:چین
?️ 8 مارچ 2023سچ خبریں:چین نے امریکہ کو خبردار کیا کہ وہ اس ملک کے
مارچ
عید سے قبل ہفتہ وار مہنگائی بڑھ گئی
?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عید سے قبل قلیل مدتی مہنگائی 4 اپریل
اپریل
عمران خان کو اقتدار سے باہر رکھنے کی جدوجہد جاری رہے گی، فضل الرحمٰن
?️ 27 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن
نومبر
امریکی وزارتِ انصاف کے کارکن ٹرمپ کے عتاب کا شکار
?️ 13 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی وزارتِ انصاف نے 20 سے زائد کارکنوں کو 6
جولائی
اپوزیشن اگر پاکستانی سیاسیت میں پیسوں کے کلچر ختم کرنا چاہتی تو وہ ہمارا ساتھ دیتے
?️ 13 فروری 2021پشاور(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ
فروری
پاکستان کے سیکیورٹی مسائل کا افغانستان سے کوئی تعلق نہیں: طالبان وزیر خارجہ
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان
فروری
اسرائیلی جاسوسی مرکز کے خفیہ حصوں کی مکمل تباہی کا امکان
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے میزائل حملے
جون