سینیٹ الیکشن؛ رانا ثناءاللہ اور سلمی اعجاز کے کاغذات نامزدگی منظور

?️

لاہور (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے لئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور سابق سینیٹر اعجاز چودھری کی اہلیہ سلمی اعجاز کے کاغذات کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے رانا ثناء اللہ الیکشن کمیشن لاہور کے دفتر پہنچے جہاں اُن کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے بعد کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔

اِس موقع پر مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ملک خالد کھوکر سمیت دیگرارکان اوروکلا موجود تھے، دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی جانِچ پڑتال کے بعد منظور کر لئے گئے۔

سکروٹنی کے موقع پر پارلیمانی لیڈرپنجاب اسمبلی علی امتیاز وڑائچ بھی موجود تھے،ریٹرننگ آفیسر آج تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کاعمل مکمل کرلیا، نوستمبر کو سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی الیکشن ہوگا۔

واضح رہے نو مئی کے مقدمات میں سزا ہونے پر سینیٹ کی پنجاب میں جنرل نشست پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مشہور خبریں۔

مشرقی غزہ میں ایک اور صیہونی جارحیت

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے غزہ کے مشرق میں مزاحمتی فورسز کے

تیونس آمریت کی طرف گامزن

?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: تیونس کی معزول پارلیمنٹ کے اسپیکر راشد الغنوچی نے ایک

ٹیکنالوجی کو سب سے زیادہ جھٹکا عدلیہ سے لگا، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

?️ 17 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} راولپنڈی میں سیمینار سے خطاب کے دوران فواد چوہدری

ہم آج بھی تقریبا 40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہے ہیں

?️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق امریکی جریدے فارن افیئرز میں

ہیگ کورٹ میں اسرائیل کے جرائم پر تازہ ترین سماعتوں میں کیا ہو رہا ہے؟

?️ 25 فروری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالتی اتھارٹی نے حالیہ غزہ جنگ

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ، جوانوں کیساتھ عید منائی

?️ 7 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عیدالاضحیٰ کے موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل

سعودی عرب انٹرنیٹ کی آزادی میں دنیا میں سب سے کم درجہ پر

?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:فریڈم ہاؤس آرگنائزیشن نے سعودی عرب کو انٹرنیٹ کی آزادی کے

پی آئی اے کے طیارے میں دورانِ پرواز دلخراش واقعہ

?️ 16 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پی آئی اے کے طیارے میں دورانِ پرواز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے