?️
اسلا م آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط تیار ہے ،ہم پاکستان کیلئے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں لیکن جبر کے ماحول میں بات نہیں ہوسکتی،مذاکرات کیلئے پہلے بہتر ماحول بنایا جائے،بانی پی ٹی آئی عمران خان اورتمام خواتین سمیت سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے،ملک میں قانون و آئین کی حکمرانی لائی جائے۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پرقائم تمام سیاسی مقدمات پہلے ختم کئے جائیں اور پارٹی کو سیاسی آزادی و سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان لندن یا کسی اور ملک نہیں جائیں گے۔ہمارے ساتھ جو ہوا اس پر آزاد جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
سیاسی انتقام کے ماحول میں سیاسی و معاشی استحکام نہیں آسکے گا۔
عدالتوں سے سیاسی فیصلے کرائے جارہے ہیں، بظاہر جمہوری و پارلیمانی نظام قائم ہے۔ ملک اس وقت مریض کی صورتحال اختیار کرچکا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے دئیے گئے بیان سے متعلق انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی اسلام آباد پر قبضہ کی بات سیاسی ہے۔ رہنماءپی ٹی آئی شبلی فرازکا مزید کہنا تھا کہ وزراءکی باتیں کہ اس وقت ملک میں سب اچھا ہے یہ سب ہوائی باتیں ہیں۔
حکومت کو عام آدمی کی تکلیف کا اندازہ ہی نہیں ہے ۔ملک میں غریب مہنگائی کی چکی میں پس گیا ہے۔ تحریک انصاف نے تیسری بار انٹرا پارٹی الیکشنز کرائے اس پر بھی اعتراض لگا دیا گیاہے۔ملک میں آئین اور قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ آئین اور قانون پر چلے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ ہمیں اس ایوان کا تقدس بحال کرنا ہے، انتخابی دھاندلی کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں اور جس کا مینڈیٹ ہے اس کو واپس دیا جائے۔ہمارے مینڈیٹ پر جو ڈاکہ مار گیا ہے اس زیادتی کاازالہ کیا جائے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم شہبازشریف اور صدر آذربائیجان میں رابطہ، علاقائی امن پر تبادلہ خیال
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام
مئی
ٹرمپ نے روس کے ساتھ جنگ شروع کر دی ہے:روسی سلامتی کے نائب سربراہ
?️ 24 اکتوبر 2025ٹرمپ نے روس کے ساتھ جنگ شروع کر دی ہے:روسی سلامتی کے
اکتوبر
26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری
?️ 18 فروری 2026راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج
فروری
پاکستان، امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کیلئے پرعزم
?️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا کے لیے پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ
مارچ
وبائی امراض کے تدارک کیلئے مضبوط اقدامات وقت کی ضرورت ہیں، وزیراعظم
?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں 2 روزہ گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ
جنوری
رفح کے مشرق میں حملوں کا تسلسل
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیلی لڑاکا طیاروں اور توپ خانے نے بدھ کی صبح سے
مئی
چالیس سال سے فتنہ پھیلانے والوں سبق سکھا دیا گیا۔ رانا ثناءاللہ
?️ 19 اکتوبر 2025فیصل آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم و سینیٹر رانا ثناءاللہ نے کہا
اکتوبر
بلوچستان کے وزیر اعلی کا نئی حکومت کے بارے میں اہم بیان دیا
?️ 17 ستمبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے
ستمبر