?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، اپوزیشن نے بل کی منظوری کے خلاف احتجاج کیا۔
سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال ناصر کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 پیش کیا، اپوزیشن ارکان نے بل کو آئین اور بنیادی حقوق کے منافی قرار دیا، کامران مرتضیٰ نے بل پر ترامیم پیش کیں اور اسے اسلامی نظریاتی کونسل بھجوانے کی تحریک دی۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ کی ترامیم مسترد کر دی گئیں جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اور ایوان سے واک آئوٹ کیا۔
بل کے مطابق مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کو ملکی سلامتی، دفاع، امن و امان، اغوا برائے تاوان، اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کسی بھی شخص کو 3 ماہ تک حفاظتی حراست میں رکھنے کا اختیار حاصل ہوگا جبکہ زیر حراست شخص کے خلاف تحقیقات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کرے گی اور یہ قانون آئندہ 3 سال تک نافذ العمل رہے گا۔
بل کے مطابق سیکشن 11 فور ای کی ذیلی شق ایک میں ترمیم کر دی گئی، ترمیم کے تحت مسلح افواج یا سول آرمڈ فورسز کسی بھی شخص کو حفاظتی حراست میں رکھنے کی مجاز ہوں گی، ان جرائم میں ملوث شخص کی حراست کی مدت آرٹیکل 10 کے تحت 3 ماہ سے بڑھائی جا سکے گی، زیرحراست شخص کے خلاف تحقیقات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کرے گی۔


مشہور خبریں۔
شہر ادلب میں داعش کا سربراہ ہلاک
?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے آج جمعرات کی شام کو اطلاع
اگست
جولانی کا اسرائیل کو مصالحت کے مثبت اشارہ
?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "یسرائیل ہیوم” کی ایک رپورٹ کے مطابق ابو
اپریل
آگ سے مت کھیلو! : حماس کا اسرائیل سے خطاب
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں: عرب اور حماس کے سربراہ نے اسرائیلی حکام کو بتایا
فروری
دنیا بھر میں جاری بحرانوں کی جڑ امریکہ ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای نےامریکہ کو دنیا میں بحران سازی کا
مارچ
جماعت اسلامی کی پی ٹی آئی سے میئر شپ کیلئے معاونت کی درخواست
?️ 22 جنوری 2023کراچی: (سچ خبریں) جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی سے میئر شپ کیلئے معاونت کی
جنوری
غزہ جنگ میں صیہونیوں کی بےبسی؛صیہونی فوج کی زبانی
?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے غزہ جنگ کے 147
مارچ
سلامتی کونسل کو اب مسئلہ فلسطین کے حوالے سے فیصلہ لینا پڑے گا:وزیر خارجہ
?️ 25 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
مئی
غزہ تباہ ہوا، لیکن ہارا نہیں
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے ہفتے کی شام اپنی ویب سائٹ
فروری