?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چین نے پاکستان میں تباہ کن مون سون سیلاب کے تناظر میں اپنے ‘آہنی بھائی’ کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے پاکستان کے متاثرین کی امداد کیلئے 10 کروڑ یوآن (تقریباً 3.94 ارب روپی) مالیت کے اضافی امدادی سامان کی فراہمی کا اعلان کر دیا۔ یہ امداد اس 20 لاکھ ڈالر کی ہنگامی معاونت کے علاوہ ہے جو چین پہلے ہی فراہم کر چکا ہے۔
گوادر پرو کے مطابق اسلام آباد میں چینی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہاکہ ہنگامی امداد کے طور پر دیے گئے ابتدائی 20 لاکھ ڈالر کے علاوہ، چین 100 ملین یوآن مالیت کا اضافی سیلابی امدادی سامان بھی فراہم کرے گا تاکہ پاکستان کی امدادی اور بحالی کی کوششوں کو مزید تقویت دی جا سکے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) کے مطابق یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جون کے آخر سے جاری سیلاب کے باعث 1,000 سے زائد افراد جاں بحق، 1,060 زخمی، 20 لاکھ سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ زراعت اور بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، گوادر پرو کے مطابق اس سے قبل اسی ماہ چینی سفارت خانے نے ایک اور پیغام میں کہا تھاہم دل سے امید کرتے ہیں کہ حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ تمام کمیونٹیز جلد از جلد بحال ہو جائیں۔
چین اپنے پاکستانی آہنی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے تاکہ اس چیلنج کا مقابلہ کیا جا سکے اور متاثرہ خاندانوں کی گھروں کی دوبارہ تعمیر میں ہر ممکن مدد کی جا سکے۔ گوادر پرو کے مطابق 10 ستمبر کو بیجنگ میں ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان، لین جیان نے بیجنگ کی وابستگی کو دہراتے ہوئے کہا چینی قیادت نے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر پاکستانی قیادت سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
چین نے ہنگامی امداد فراہم کی ہے اور پاکستان کی ضرورت کے مطابق مزید امداد بھی فراہم کرے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی حکومت کی قیادت میں پاکستانی عوام اس آفت سے بحالی اور تعمیر نو میں کامیاب ہوں گے۔ گوادر پرو کے مطابق 13 ستمبر کو چینی سفارت خانے کے ناظم الامور شی یوان چیانگ کی قیادت میں ایک وفد نے این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان کو "سیلابی امداد اور بحالی کی موجودہ کوششوں میں مکمل تعاون” کی یقین دہانی کروائی۔
گوادر پرو کے مطابق چینی امداد پاکستان پہنچنا شروع ہو چکی ہے، جس کے تحت پیپلز لبریشن آرمی (PLA) نے 12,000 خیمے، جنریٹرز، واٹر پمپس اور سولر سسٹمز بھجوائے ہیں۔ پی ایل اے کے میڈیکل کیمپ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مفت ادویات اور طبی سہولیات بھی فراہم کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کے خلاف درخواست گزار کو اپنے شواہد پرکیس کو ثابت کرنا ہوگا:الیکشن کمیشن
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی اسکروٹنی
مارچ
شام میں امریکہ کو شکست ہو چکی ہے:امریکی اور اقوام متحدہ کے سابق عہدہ دار
?️ 31 جنوری 2021سچ خبریں:سابق امریکی اور اقوام متحدہ کے عہدیدار نے شام میں امریکی
جنوری
امریکی وزیر دفاع کا دورہ یوکرین
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے تنازعات کو دیکھتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن
نومبر
بھارتی آرمی چیف کا سیز فائر کا دعویٰ گمراہ کن ہے
?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر بابر افتخار نے
فروری
روپیہ مستحکم،ڈالر کی قیمت کمی
?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران روپے کی قدر
اگست
آئینی ترمیم کیلئے کہا گیا اتوار کو ہی کرنی ہے ورنہ پیر کو آسمان گر جائے گا، مولانا فضل الرحمٰن
?️ 3 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف)
اکتوبر
یوکرین کے ڈرون نے ڈرزہبا آئل پائپ لائن کو نشانہ بنایا
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارٹو نے گذشتہ شب بیلاروس
اگست
یمن جنگ کو نظر انداز کرنے سے لے کر تباہیوں کو کم کر کے دکھانے تک سلامتی کونسل کا رول
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں: یمن کی المسیرہ نیوز ویب سائٹ نے یمن کے معاملے
فروری