سیلاب متاثرین کیلئے ملنے والی امداد گوداموں میں ذخیرہ کی جارہی ہے

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر کبیر احمد محمد شاہی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے بے گھر ہونے والے خاندان اب بھی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے کے ساتھ خوراک کی کمی کے علاوہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر کبیر احمد شاہی کے ساتھ دیگر رہنماؤں نے حکومت پر تنقید کی کہ وہ سیلاب متاثرین کو این جی اوز کے رحم و کرم پر چھوڑ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نصیر آباد ڈویژن میں سیلاب کا پانی تاحال موجود ہے اور لوگوں کے پاس اپنے گھروں کو واپس جانے کا کوئی راستہ نہیں، انہوں نے الزام لگایا کہ حکومتی اہلکار مستحق متاثرین کو امدادی سامان فراہم کرنے کے بجائے امدادی سامان کو گوداموں میں رکھ کر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نیشنل پارٹی نصیر آباد، کچھی اور بولان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔

نیشنل پارٹی کے رہنما نے سوال اٹھایا کہ وہ امدادی سامان کہاں گیا جو این جی اوز، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور دیگر غیر ملکی کاؤنٹیز نے فراہم کیا، جب کہ بلوچستان میں متاثرین کو خیمے، مچھر دانی وغیرہ جیسا کوئی امدادی سامان نہیں ملا۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ مرکزی حکومت نے بھی متاثرین کو ڈونرز، این جی اوز اور مقامی انتظامیہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ متاثرین کی بلاواسطہ مدد نہیں کر سکتے، خیمے اور ضرورت کی چیزیں دستیاب ہیں جو متاثرین کے بجائے منظور شدہ لوگوں کو دی جارہی ہیں، قانون سازوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ آبپاشی کیرتھر، پیٹ فیڈر اور دیگر نہروں کی صفائی کا کام شروع کرے۔انہوں نے وفاقی حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ مرکزی حکومت نے بھی متاثرین کو ڈونرز، این جی اوز اور مقامی انتظامیہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار سے بھی زیادہ خطرناک ہیں:برطانوی اخبار

?️ 19 جولائی 2026سچ خبریں:گارڈین نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ عالمی سطح پر

سیاسی جماعتوں کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت پر تنقید

?️ 17 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیاسی جماعتوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا

حماس کو غیر مسلح کرنا ریاض اور تل ابیب کا مشترکہ منصوبہ ہے 

?️ 22 اکتوبر 2025حماس کو غیر مسلح کرنا ریاض اور تل ابیب کا مشترکہ منصوبہ

اگر اعتماد کا ووٹ نہ ملا تو کابینہ منحل ہو جائے گی:وزیر داخلہ

?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں

مغربی ممالک زیادہ دیر تک یوکرین کی حمایت نہیں کر سکتے:امریکی اخبار

?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:فکری طور پر ڈیموکریٹس کے قریب امریکی اخبار نے نامعلوم حکام

ایران کے خلاف زمینی حملہ؛ کیا امریکہ ایک نئے ویتنام، عراق اور افغانستان جیسے بحران میں پھنس سکتا ہے؟

?️ 26 جولائی 2026سچ خبریں:تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کے خلاف ممکنہ زمینی کارروائی امریکہ

طالبان کا صیہونیوں کے خلاف اسلامی ممالک سے مطالبہ

?️ 26 جون 2023سچ خبریں:طالبان رہنما ہیبت اللہ آخوندزاده نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے

امریکہ کو انتخابات سے پہلے ایرانی تیل کی ضرورت

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:   بلومبرگ کے مطابق، ویٹول گروپ، دنیا کا سب سے بڑا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے