?️
اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ سیرت النبی ﷺہمارے لئے مشعل راہ ہے اور ہر لمحہ ہماری رہنمائی کرتی ہے،دنیا کی پریشانیوں اور مسائل میں ہمیں رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے اور نبی کریم ﷺ کی احادیث ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار سربراہ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ قرآن پاک اور سیرت رسولﷺ ہمیں ہر لمحہ رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ سے رہنمائی لیکر ہم نے کرونا وائرس جیسے موذی چیلنج کا مقابلہ کیا اور وبا سے بچاؤ کےلیے نبی کریم ﷺ کی احادیث ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔
ڈاکٹر عارف کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی ﷺ سے اٹھنے والے انقلاب نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا اور ساتھ ہی نبی کریم ﷺ کی زبان کی نرمی اور شائستگی اپنی مثال آپ تھی۔رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
یاد رہے گذشتہ سال بھی حکومت نے ماہ ربیع الاول سرکاری سطح پر شایان شان طریقے سے منایا تھا اور اس سلسلے میں محمد مصطفیُ سرکار دو عالم رحمت العالمین رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں عالمی اسکالرز کو مدعو کیا گیا اور علمائے اکرام نے حضورﷺ کی سیرتِ مبارکہ پر روشنی ڈالی۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو جنگ بندی کی قرارداد سے کیوں خوفزدہ ہے؟
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی ایک ایسا اقدام ہے جو میدان
جون
نیتن یاہو جھوٹا ہے: ریاض منصور
?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی کانگریس ہزاروں فلسطینی حامیوں اور نیتن یاہو کے مخالفین
جولائی
پاکستان کا خطے کے 9 ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ گیا
?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے
مارچ
شہباز حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں قرضوں میں اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں
?️ 16 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) شہباز حکومت کے ابتدائی 8 ماہ میں
دسمبر
مصر اور قطر کی غزہ میں 7 سالہ جنگ بندی کی نئی پیشکش
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے لیے مصر اور قطر کی
اپریل
صنعاء کا سب سے بڑا اسلحہ خانہ کہاں ؟
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی اشاعت فارن پالیسی نے ایک رپورٹ میں یمنی فوجی
جولائی
ٹرمپ کی جیت پر یورپی حکام کا ردعمل
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: یوکرین کی جنگ اور مشرق وسطیٰ کے تنازعات اور بڑھتے
نومبر
سعودی اتحاد کے ہاتھوں یمنی آثار قدیمہ کی لوٹ مار
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:یمنی آثار قدیمہ کے ماہر کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد
جولائی