?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی رپورٹ بھجوادی گئی ، وزیرقانون پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں رپورٹ فائنل کی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو ارسال کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چند غیرملکی کمپنیوں کے ایک وفد نے فیکٹری کا دورہ کرنا تھا ، جس کی وجہ سے منیجرنے سب مشینیں صاف کرنے کا کہا اور اس مقصد کے لیے مشین پر لگے اسٹیکر بھی ہٹانے کی ہدایت کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرفتارفیکٹری ورکرزکا دعویٰ ہے کہ اسٹیکر پرمذہبی تحریر درج تھی ، بادی النظرمیں اسی اسٹیکر کی بنیاد پر ورکرز نے منیجر پر حملہ کیا جب کہ ورکرز پہلے ہی منیجر کے ڈسپلن اور کام لینے کی عادت کی وجہ سے غصے میں تھے کیوں کہ واقعے سے قبل چند ورکرز کو کام چوری اورڈسپلن توڑنے پر نوکری سے فارغ بھی کیا گیا۔
رپورٹ سے معلوم ہوا کہ ورکز کی جانب سے مینیجر پر حملے کا واقعہ صبح 11 بجے کے قریب شروع ہوا ، 11بج کر 25 منٹ پر پولیس کو اطلاع ملی تو 3 اہلکارموقع پر پہنچ سکے کیوں کہ ہجوم زیادہ تھا اورٹریفک بھی جام تھا جس کی وجہ سے پولیس کی نفری تاخیر سے پہنچی جب کہ واقعے کے وقت فیکٹری مالکان غائب ہوگئے۔
دوسری طرف انسپکٹر جنرل پنجاب راؤ سردار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے افسوسناک واقعے کا آغاز 10 بج کر2 منٹ پرہوا جب کہ 11 بجے تک پریا نتھاکمارا کی ہلاکت ہوچکی تھی ، پولیس11 بج کر 28 منٹ پر جائے وقوعہ پر پہنچی ، واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے فوری طورپر حکام کوآگاہ کیا ، ڈی پی او اور ایس اپی پیدل چل کر وہاں پہنچے، واقعے کے بعد راستے بلاک تھے اس میں پولیس کی کوتاہی ثابت نہیں ہوئی، اگر واقعے میں پولیس کی کوئی کوتاہی ہوئی تو اس کا جائزہ لیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 118 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 13 مرکزی ملزمان بھی شامل ہیں ، یہ وہ لوگ ہیں جو ادھر میڈیا کو بھی انٹرویوز میں بیان حلفی دیتے رہے ، واقعے میں سارے ملزم تو قاتل نہیں ہر ملزم کا کردار طےکیا جائے گا اور تفتیش میں طے کریں گے کس ملزم کا کیا رول تھا ، مزید گرفتاریوں کے لیے بھی 10 ٹییمیں بنائی گئی ہیں ، واقعے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں ، آر پی او اور ڈی پی او 24 گھنٹے چھاپوں کی نگرانی کررہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
دنیا ہم سے نفرت کرتی ہے: صیہونی تجزیہ کار
?️ 3 ستمبر 2025سچ خبریں: بن کاسبیت نے غزہ پٹی کے خلاف صیہونیستی ریجیم کی
ستمبر
عمران خان اور مریم نواز کی ٹوئٹر پر لفظی جنگ
?️ 26 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کے سیاسی میدان جنگ کا ’ٹوئٹر محاذ‘ گزشتہ
فروری
اسرائیل کے لیے مہلک ہتھیاروں کے لائسنس کی منظوری میں سابق جرمن حکومت کی رازداری
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: ایک جرمن اشاعت نے خفیہ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے
اگست
لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کے تدارک کیلئے ایک بار پھر سائیکلنگ کو فروغ دینے پر زور
?️ 17 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کا کہنا ہے
نومبر
غزہ میں بھوک کے 163ویں دن؛ ایک محاصرہ جس سے لاکھوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: مسلسل 163 دنوں سے قابض حکومت نے خوراک اور طبی
اگست
صیہونی آباد کاروں میں سے 56 فیصد بیرون ملک سفر سے خوفزدہ
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: صہیونی حکومت کے 56% بسنے والے بین الاقوامی تنقید کی
اگست
سندھ کی وجہ سے بلوچستان کو پانی کی قلت کا سامناہے
?️ 9 جون 2021کوئٹہ(سچ خبریں) ترجمان حکومت بلوچستان نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ
جون
کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی
?️ 9 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے 1150 ارب روپے کے وفاقی
جون