?️
لاہور: (سچ خبریں) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں سیالکوٹ کی مسجد میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کرنے میں بدمعاش قوم کی دشمن انٹیلی جنس ایجنسی ملوث ہے۔
11 اکتوبر کو نماز فجر کے دوران ڈسکہ کی مسجد میں ہونے والے ٹارگٹڈ حملے میں ایک نمازی، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا مذہبی کارکن اور اس کا سیکیورٹی گارڈ مارا گیا تھا۔
آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب پولیس کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے حملے کے پیچھے حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے بدمعاش اور بغیر قوم کی جانب سے کیے گئے اور ان کی منصوبہ بندی پاکستان سے باہر کی گئی، آئی جی پنجاب نے اس مبینہ بدمعاش قوم کا نام نہیں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ مجرموں کی شناخت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اتحاد اور باہمی تعاون سے ممکن ہوئی، ان کارروائیوں میں ملوث زیادہ تر مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ریاست پاکستان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے بدمعاش قوم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرے گی۔
ڈاکٹر عثمان انور نے ریاست پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے والوں کو ’چوہا‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اب وہ تیار رہیں کیونکہ ہم ان کے بدبودار اور گندے اعمال کو دفتر خارجہ اور دیگر اداروں کے ذریعے بے نقاب کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس، محکمہ انسداد دہشت گردی، انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) اور ملٹری انٹیلی جنس (آئی ایم) اس واقعے کے مجرموں کا سراغ لگانے اور مزید حملوں کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہیں۔
حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے پنجاب پولیس کے سربراہ نے کہا کہ سیالکوٹ کی ایک مسجد میں فائرنگ کے واقعے میں چند افراد قتل کیے گئے، انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے اور اب انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا اس حملے کی منصوبہ بندی پاکستان سے باہر کی گئی، دشمن انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک شخص کو پاکستان بھیجا، ہمارے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے کہ یہاں آنے والا شخص کون ہے، وہ کس سے ملا، اس کی جیو لوکیشن بھی ہمارے پاس موجود ہے، وہ دہشت گرد 6 سے 9 اکتوبر کے درمیان یہاں آئے اور 11 اکتوبر کو اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس اپنی آئندہ پریس کانفرنس میں تینوں حملہ آوروں اور ان کے سہولت کاروں کی شناخت کے ساتھ دشمن ملک کی نشاندہی بھی کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بکنگ ڈاٹ کام اور دیگر سائٹس کے ڈیٹا سمیت تمام قسم کے ثبوت موجود ہیں، ہمارے کانسٹیبل گئے اور ہوٹلوں کی تلاشی لی، ہم نے سی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر ناقابل تردید شواہد اکٹھے کیے ہیں جنہیں ہم میڈیا اور عدالت میں پیش کریں گے۔
مقتول کارکن مولانا شاہد لطیف کے سیکیورٹی گارڈ ذوالفقار علی نے بتایا تھا کہ 11 اکتوبرکی صبح 6 نامعلوم افراد موٹر سائیکلوں پر منڈیکے گورایا چوک میں واقع نوری مدینہ مسجد پہنچے جن میں سے تین نماز میں شامل ہوگئے۔
انہوں نے کہا تھا کہ بعد ازاں گولیوں کی آوازیں سنی گئیں اور چند ہی لمحات میں حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہوگئے، مسلح ملزمان نے مجھ پر بھی گولی چلائی لیکن میں محفوظ رہا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے نمازی مولانا احد، مولانا محمد لطیف اور ان کا ایک سیکیورٹی گارڈ ہاشم علی شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مولانا محمد لطیف سر میں گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ مولانا احد اور سیکیورٹی گارڈ کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈسکہ منتقل کیا گیا۔
بعد ازاں گارڈ بھی دم توڑ گیا جب کہ مولانا احد کو گوجرانوالہ کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی دم توڑ گئے۔
عینی شاہدین قمر عباس اور سلیم ورک نے بتایا تھا کہ ملزمان کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان تھیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا تھا کہ اسے ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا واقعہ کہا جا سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا تھا کہ پولیس تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوع سے تمام شواہد اور مقامی لوگوں کے بیانات حاصل کر لیے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ڈی پی او نے تصدیق کی کہ محمد شاہد لطیف کالعدم جیش محمد (جی ای ایم) کا سرگرم کارکن تھا۔


مشہور خبریں۔
جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز نے 190 مسافر بازیاب کرالیے، 30 دہشت گرد ہلاک
?️ 12 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سیکیورٹی
مارچ
وینزویلا کی نظر میں نیتن یاہو کون ہے اور مغربی میڈیا کیا ہے؟
?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: وینزویلا کے پارلیمنٹ اسپیکر جارج روڈریگز نے نیتن یاہو کو
مئی
امریکہ کو تائیوان میں مداخلت کا کوئی حق نہیں: چین
?️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکی حکام کے مداخلت پسندانہ
اکتوبر
ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیؐ انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے
?️ 19 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں آج جشن عید میلاد النبیﷺ انتہائی
اکتوبر
حزب اللہ نے غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے لیے مبہم پالیسی کیوں اختیار کی؟
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:گذشتہ جمعہ کو لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید
نومبر
امریکی دفاعی ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی؛ ٹرمپ ایران کے مقابلے میں کیوں پیچھے ہٹ گئے؟
?️ 5 اگست 2026سچ خبریں: امریکہ اور صہیونی حکومت کی ایران کے خلاف جارحیت کے آغاز
اگست
میں وائٹ ہاؤس دیکھنے کو ترس گیا ہوں
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے باخبر ذرائع نے وائٹ ہاؤس کی جانب
جولائی
احتجاج کی دھمکی کے بعد وزیر اعظم کا فضل الرحمٰن سے رابطہ، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
?️ 6 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے
دسمبر