?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سیاسی رہنماؤں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بطور 29ویں چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی زیرِ قیادت عدالت بلاامتیاز انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے امید ظاہر کی کہ نئے چیف جسٹس کے دور میں انصاف کے اصولوں کو برقرار رکھا جائے گا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دیتے ہوئے شہباز شریف نے زور دیا کہ انصاف کی فراہمی صرف آئین، قانون اور قواعد کی پاسداری سے ہی ممکن ہے۔
ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے نئے چیف جسٹس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام انصاف کی فراہمی کے منتظر ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس تعیناتی سے پوری دنیا میں پاکستان کی عدلیہ کے وقار اور ساکھ میں اضافہ ہوگا۔
مریم نواز نے بھی نئے چیف جسٹس کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی تعیناتی کے ساتھ عدالتوں میں انصاف کی واپسی ہوگی۔
گزشتہ روز پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ انصاف کا ترازو ہر شہری کے لیے متوازن ہو گا، سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ’پروجیکٹ عمران‘ کے ذریعے ہونے والی ناانصافیوں سے نجات ملے گی۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے بھی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے ایوان صدر اسلام آباد میں تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد انہیں مبارکباد دی اور عدلیہ کا اعلیٰ ترین عہدہ سنبھالنے پر نئے چیف جسٹس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایک بیان میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے چیف جسٹس کو مبارکباد دی، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تجربہ کار قانونی ماہر ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدلیہ ان کی مدبرانہ قیادت میں آئین اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے انصاف فراہم کرے گی۔
راجا پرویز اشرف نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ پارلیمنٹ، ایگزیکٹو اور عدلیہ سمیت ریاست کے تمام ادارے عام شہریوں کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی کا انحصار آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر ہے، انصاف کی فوری فراہمی سے سماج میں نظم و ضبط اور ہم آہنگی آئے گی۔
پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے جسٹس فائز عیسیٰ کو حلف اٹھاتے وقت اپنی اہلیہ کو ساتھ کھڑا کرنے پر سراہا۔
شیری رحمٰن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی اہلیہ کو بھی حلف برداری میں اپنے ساتھ کھڑے ہونے کو کہا، یہ خواتین کی نمائندگی، شمولیت اور مساوات کے حوالے سے ایک اہم پیغام ہے۔
ایک اور بیان میں نگران وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے بھی نئے چیف جسٹس کو مبارکباد دی۔


مشہور خبریں۔
ایران کی فتح نے ٹرمپ اور نیتن یاہو کو ہلا کر رکھ دیا:عطوان
?️ 29 جون 2025 سچ خبریں:معروف عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان کا کہنا ہے کہ
جون
ماڈلنگ سے پہلے لڑکوں کی طرح زندگی گزارتی تھی، آمنہ الیاس
?️ 11 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ
نومبر
جنوبی چین کے سمندر میں امریکی جوہری آبدوز حادثہ پر چین کا رد عمل
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:چینی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت کو جنوبی
اکتوبر
اربیل میں صیہونی کانفرانس میں شرکت کرنے والی عراقی وزارت ثقافت کی ملازم نوکری سے برخاست
?️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں:عراقی وزارت ثقافت کی ایک خاتون ملازمین کو اربیل میں صہیونی
اکتوبر
امریکی قابضین کی طرف سے شام کے تیل کی مسلسل چوری
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی قابض افواج نے شام کا تیل چوری کرنا جاری
جنوری
امریکی بجٹ کے بل سے صہیونی حکومت کی فوجی امداد کا خاتمہ
?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں: رائٹرز کے مطابق امریکی مجلسی میں کچھ ڈیموکریٹس نمائندگان نے
ستمبر
ازبکستان کے صدر اپنے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،وزیر اعظم کا استقبال
?️ 3 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف اپنے دو روزہ دورے پر
مارچ
سعودی عرب انصار اللہ کے ساتھ طویل مدت معاہدے کا خواہاں : روئٹرز
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: دو باخبر ذرائع نے منگل کو بتایا کہ ریاض نے
جون