?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف کو نفرت میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے، ملک میں بہتری لانا ہوگی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت وہ ہوتی ہے جو انصاف فراہم کرے، تاہم 3 کروڑ ووٹ لینے والوں کو بھی انصاف نہیں دیا گیا، سیاست میں بہتری کے لیے تمام فریقین کو مل بیٹھنا ہوگا، پاکستان کا دفاع مضبوط ہونا چاہیے، اب حالات کو مزید طول نہیں دینا چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے بانیٔ کی صحت سے متعلق بتایا کہ اہلِ خانہ کو تسلی کروانا ضروری ہے، اگر اہلِ خانہ کو ساتھ رکھا جاتا تو کیا مسئلہ پیدا ہو جاتا؟ ہمیں پیغام دیا گیا کہ بانی کو انجیکشن لگا دیا گیا ہے، اس مرتبہ ڈاکٹر سے براہِ راست بات نہیں ہوئی، بعد ازاں اطلاع دی گئی کہ انہیں واپس بھجوا دیا گیا ہے اور ان کی صحت بہتر ہے۔
انہوں نے چیف جسٹس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج تیرہواں موقع ہے جب ہم آپ کے سامنے پیش ہوئے ہیں، یہ کافی نہیں کہ صرف ’فرینڈ آف دی کورٹ‘ کو بھیج دیا جائے، اہلِ خانہ کی ملاقات اہم ہے اور ہمیں ملاقات کا موقع دیا جانا چاہیے، سپریم کورٹ میں اب بھی ہمارے کیسز زیر سماعت ہیں۔
گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ رہائی فورس کے معاملے پر پارٹی کو کچھ تحفظات ہیں اور اس پر مشاورت کی گئی ہے، اس کے سیاسی اثرات ہوں گے، صوبائی معاملات پر وزیرِ اعلیٰ پارٹی کو اعتماد میں لیتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ بہت بڑے سائبر حملے کا شکار
?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:امریکہ نے اپنے کچھ عدالتی اداروں پر حالیہ دنوں میں بڑے
اگست
اقوام متحدہ نے صیہونی جارحیت پر کیا ردعمل دکھایا؟
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے پیر کے
اکتوبر
طالبان نے افغانستان کے مختلف صوبوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کردیا
?️ 7 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں افغان حکومت اور طالبان کے مابین شدید
جون
کیا چین اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے؟
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے جو بائیڈن
نومبر
ابتدائی حلقہ بندیاں رواں ماہ کے اختتام تک مکمل ہونے کا امکان
?️ 19 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انتخابات کے لیے ابتدائی حلقہ بندیاں رواں ماہ
ستمبر
نیتن یاہو وائٹ ہاؤس جانے کے لئے بے صبری سے منتظر
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:یدیعوت احارانوت اخبار کے مطابق اسرائیل میں بنجمن نیتن یاہو کی
جون
عراقی وزیر اعظم نے امریکی افواج کے خلاف اہم بیان جاری کردیا
?️ 3 اپریل 2021بغداد(سچ خبریں) عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے امریکی افواج کے خلاف
اپریل
وزیراعظم کی صدر سے ملاقات؛ سیاسی، معاشی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم
جولائی