سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے سرغنہ عالم محسود سمیت 10 دہشتگرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، اس دوران 4 خارجی زخمی بھی ہوئے، ہلاک کئے گئے 4 خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، خودکش جیکٹس، آئی ای ڈیز اور اسلحہ برآمد ہوا۔

دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ خارجی عالم محسود 2008 میں نواز کوٹ پوسٹ پر حملے میں ملوث تھا جبکہ بنوں جیل اور آرمی پوسٹ پر حملے میں بھی ملوث رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

ایک بڑے بین الاقوامی فراڈ نیٹ ورک کے معاملے میں موساد کے ملوث ہونے کے شواہد 

?️ 22 ستمبر 2026سچ خبریں: ترکی میں ایک بین الاقوامی مالی بدعنوانی نیٹ ورک کے

والد کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، یہ واضح تشدد کے طریقے ہیں، عمران خان کے بیٹوں کا الزام

?️ 20 دسمبر 2025 لندن: (سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم

فیس بک نے ہزاروں جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیے

?️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک

190ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا سزا کے خلاف اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع

?️ 27 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور

مشیر خزانہ نے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا

?️ 14 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا

شوبز نے مجھے اندر سے توڑ دیا، علیزے شاہ کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

?️ 31 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز

فلسطینیوں کے خلاف ایک اور امریکی شیطانی کھیل

?️ 12 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ، مصر اور قطر نے اسرائیل اور حماس پر زور

سری لنکا میں نہ رکنے والا سیاسی بحران

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:سری لنکا میں جاری سیاسی بحران دن بدن بڑھتا جا رہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے