سکیورٹی فورسز کا قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 خوارج جہنم واصل

پاک فوج

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں چار خوارج جہنم واصل کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں ہندوستانی پراکسی، فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا۔

آئی ایس پی آر کے مطاق مارے جانے والے بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز علاقے میں پائے جانے والے دیگر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری رکھے گی جب کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ’عزم استحکام ویژن‘ کے تحت انسدادِ دہشتگردی مہم پوری رفتار سے چلا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی میزائلوں کے سامنے ڈھیر ہوتا اسرائیلی آئرن ڈوم سسٹم

?️ 19 مئی 2021(سچ خبریں) مقبوضہ علاقوں میں صہیونی عہدوں پر مزاحمتی راکٹ حملوں کا

صیہونی کیسے حقیقتوں کو بدلتے ہیں؟

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطین اور غزہ کے عوام کے بنیادی حقوق کی طرف

عظمی بخاری کی ٹرائل کے آخر میں گواہی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

?️ 17 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) لاہور کی مقامی عدالت نے صوبائی وزیر عظمی بخاری

اسرائیل کے بارے میں امریکی حکام کا موقف

?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی نائب صدر کملہ ہیرس نے کہا کہ وہ اور

کیا شیخ رشید استعفی دے رہے ہیں

?️ 15 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے

کاز لسٹ کی منسوخی، یہ کرنے کے بجائے میری عدالت کی بنیاد میں بارود رکھ کر اڑا دیتے، جسٹس اعجاز اسحٰق

?️ 19 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق

کینڈین وزیراعظم سرخیوں میں ،وجہ؟

?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: کینیڈا کے وزیراعظم جلد ہی اپنی اہلیہ سوفی ٹروڈو کو

صالح العروری کا قتل اور علاقائی جنگ کا امکان

?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں:تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اپنے ایک مضمون میں بیروت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے