?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز کے سوات میں آپریشن کے دوران 4 خوارج دہشت گرد مارے گئے،ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع سوات میں انٹیلی جنس پر مبنی مشترکہ آپریشن کیا۔
فورسز کے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔ اس دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر موجود دیگر خوارج کا بھی خاتمہ کیا جا سکے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 4خوارج جہنم واصل کر دیئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 4 خوارج ہلاک ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن علاقہ مڈی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر موثر انداز میں کارروائی کی تھی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 اپریل کو سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی تھی۔آئی ایس پی آر کایہ بھی کہنا تھا کہ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیاتھا۔ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری تھا۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم تھے۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی تھیں۔


مشہور خبریں۔
ملک بھر میں اومیکرون کی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے
?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق این سی اوسی کا کہنا
جنوری
صیہونی فوج کا القسام کمانڈر کے قتل میں ناکامی کا اعتراف
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی فوج نے حماس کی عسکری ونگ، القسام بریگیڈز کے الشاطی
فروری
امریکی جنگی جہاز کا پاکستان کا دورہ ختم
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: پاکستانی میڈیا کے مطابق، امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس
ستمبر
کیا اقوام متحدہ اسرائیل سے محفوظ ہے؟ یورپی یونین کی زبانی
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ نے کہا
اکتوبر
امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مشقیں؛چین کیا کر رہا ہے؟
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ اور اس کے اتحادیوں میں شامل گیارہ ممالک کے
جولائی
سعودی عرب تیل کی پیداوار بڑھانے کے لیے تیار
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یوکرین جنگ کی بنا
جون
وزیر دفاع نے الیکشن میں ہار کی وجہ بتا دی
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے
جنوری
سوریہ میں امریکی اڈے پر ایک اور حملہ
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمت نے آج بدھ کو شام کے دیرالزور
جنوری