سکردو ایئرپورٹ کو بین الاقوامی درجہ مل جانے سے سیاحت کو فروغ ملے گا

وزیر اعظم عمران خان

?️

سکردو(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سکردو ایئرپورٹ کو بین الاقوامی درجہ مل جانے سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور یہ بھی وقت آئے گا کہ لوگ یہاں نوکریاں ڈھونڈنے آیا کریں گے. سکردو میں جلسے سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میرا نظریہ ہے کہ کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہ اپنے لوگوں کو ترقی نہیں دیتا، حکومت سنبھالتے ہی میری پہلی کوشش یہ تھی کہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں کو ترقی دوں.

انہوں نے کہا کہ وہ بلوچستان، گلگت بلتستان اور اندرون سندھ سمیت پنجاب خیبر پختونخوا میں موجود تمام پسماندہ علاقوں کے لیے کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک معاشرے کی پہنچان اس کے غریب لوگوں سے ہوتی ہے ہماری کوشش ہے کہ غریبوں کو مدد کریں. انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا کو شدید نقصان پہنچا اور صوبہ معاشی طور پر پیچھے رہ گیا اس دوران کئی پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے، یو این ڈی پی کی رپورٹ ہے کہ خیبر پختونخوا میں 2013 سے 2018 تک تیزی سے غربت ختم ہوئی.

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ سکردو ائیر پورٹ کے بین الاقوامی ائیر پورٹ بننے سے آپ کے زندگی میں بڑی تبدیلی آئے گی پاکستان کی خوبصورتی کا حوالے دینے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ دنیا کا سب سے خوبصورت پہاڑی علاقہ گلگت بلتستان ہے، ہوائی سفر کی سہولیات نہ ہونے کے باعث لوگ یہاں آتے نہیں تھے، اس لیے انہیں کچھ معلوم ہی نہیں تھا.

وزیر اعظم نے سکردو کی سڑک کی مرمت کرکے بحال کرنے پر این ایچ اے وزیر مراد سعید اور ایف ڈبلیو او کا شکریہ ادا کیا عمران خان نے کہا کہ سیاحت پاکستان کے لیے ایک عظیم اثاثہ بن سکتا ہے، سوئٹزرلینڈ سیاحت سے 70 ارب ڈالر کما رہا ہے، حالانکہ سوئٹزرلینڈ گلگت بلتستان سے بہت چھوٹا ہے، گلگت بلتستان سیاحت سے سالانہ 40 سے 50 ارب روپے کما سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ غیر ملکی خود گلگت بلتستان کے تعریف کرتے ہیں وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ کو ہدایت دی کہ آپ زمین کی حفاظت کریں کیونکہ باہر سے لوگ آکر یہاں زمینیں خریدنا چاہیں گے، اور ہمیں یہاں ریزورٹ بنانے ہیں.

انہوں نے کہا ہمارے پاس ہندﺅں، بدھو اور دیگرمذاہب کے ماننے والوں کے لیے مذہبی مقامات موجود ہیں، گلگت بلتستان میں سیاحت اتنی بڑھے گی کہ لوگ دوسرے ممالک سے پاکستان آیاکریں گے، جس سے یہاں ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے اور لوگ یہاں آکر نوکریاں کریں گے.وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کے لیے ہائیڈرو پاور پلانٹ کے منصوبوں کا اعلان بھی کیا انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ ہماری حکومت کے اختتام تک غریب ترقی کرنا شروع کریں اس کے لیے ہم بہت سے اقدام کر رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے تجارت ختم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ساری دنیا میں مہنگائی ہے اس کے لیے ہم نے احساس راشن پروگرام شروع کیا ہے، تاکہ آٹا، گھی اور چینی سستے داموں خرید سکیں. انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہیلتھ انشورنش شروع کیا ہے، اب کسی بھی نجی و سرکاری ہسپتال میں شہری دس لاکھ روپے تک کا علاج کرواسکیں گے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ہنر مند شخص اپنے پورے خاندان کو ترقی دے سکتا ہے اس کے لیے 20 لاکھ غریب خاندانوں کو سود کے بغیر 5 لاکھ قرضہ دیا جائے گا، خاندان کے دوسرے فرد کو ہنر سیکھائیں گے اور گھر بنانے کے لئے 27 لاکھ روپے بلاسود قرضہ دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی تاریخ میں پہلے 60 لاکھ روپے کی اسکالر شپ دی ہیں جس کی نگرانی میں خود کروں گا تاکہ میرٹ پر اسکالر شپ دی جائیں.

مشہور خبریں۔

2021 کے آخر میں اسرائیلی حکومت کے لیے 7 بڑے چیلنجز

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:  انسٹی ٹیوٹ فار اسرائیل پالیسی اینڈ سٹریٹیجی اور اسرائیلی ریخ

پارلیمنٹ سے ارکان کی گرفتاری پر وزیراعظم اور وزیرداخلہ استعفیٰ دیں، پی ٹی آئی سینیٹر

?️ 12 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے

مون سون بارشوں کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری

?️ 15 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق مون سون سسٹم ملک بھر میں

منظم شیطانی مافیا(5) سرزمین امن پر دہشتناک جیلیں

?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں کچھ جیلیں اتنی خوفناک ہیں کہ انہیں اس

مری میں داخلے پر پابندی میں توسیع کر دی گئی ہے

?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد مری میں

یمن میں انسانی تباہی کو روکنے کے لیے 172 قانونی تنظیموں کی درخواست

?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:انسانی حقوق کی 172 بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں نے یمن

صیہونیوں کے جرائم روکو ؛رام اللہ کی امریکہ اور سلامتی کونسل سے اپیل

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی محکمہ خارجہ اور تارکین وطن کی وزارت نے ایک بیان

لاکھوں یمنیوں کا مارچ؛ ایرانی حملے کی حمایت

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمن میں "شہیدِوں سے وفاداری” کے عنوان سے تاریخی ملین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے