?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے مزید کئی مقدمات سماعت کیلئے مقرر کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 9 مئی کے مزید مقدمات سماعت کیلئے مقرر کیے ہیں، جن میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا جسمانی ریمانڈ نہ دیئے جانے کیخلاف اپیل 14 اپریل کو مقرر کی گئی ہے، سینیٹر اعجاز چوہدری کی درخواست ضمانت پر سماعت 15 اپریل کو ہوگی، اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر اپیل پر سماعت بھی 15 اپریل کو ہوگی، اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل نگران حکومت خیبرپختونخواہ نے 2023ء میں دائر کی تھی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ان مقدمات کی سماعت کرے گا، یہ تین رکنی بنچ پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنوں اور رہنمائوں کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر بھی سماعت کرے گا۔
قبل ازیں 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے ٹرائل کورٹس کو 4 ماہ میں کیسز کا فیصلہ کرنے کا حکم دے چکی ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ان اپیلوں پر سماعت کی، سپریم کورٹ نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشتگری عدالت ہر 15 دن کی پیشرفت رپورٹ چیف جسٹس کو پیش کرے گی، عدالت نے ہدایت کی کہ ٹرائل کورٹس ملزمان کے قانونی حقوق کو یقینی بنائیں۔
وکیل سمیر کھوسہ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ’4 ماہ میں ٹرائل مکمل ہونا مشکل ہو گا‘، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اے ٹی سی پر یقین رکھیں، دنیا کو دکھانا ہوگا کہ انسداد دہشت گردی عدالتیں بھی کام کر سکتی ہیں‘، اس پر وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ’ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ انسداد دہشتگردی عدالتیں فعال اور مضبوط ہوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ایک بندے پر بیک وقت کئی شہروں میں مقدمات ہیں اور تمام عدالتوں میں ایک ساتھ حاضری کیسے ممکن ہو گی؟
مشہور خبریں۔
فتح کے کمانڈروں نے مغرب کے منصوبوں کو ناکام بنایا
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: عراقی سنی علماء کی تنظیم کے سربراہ خالد عبدالوہاب
جنوری
حمزہ شہباز کو جیل سے رہا کر دیا گیا
?️ 27 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن)
فروری
ریٹرننگ افسر کے نتائج کو چیلنج کرنے کا وقت صرف ۳ روز ہے
?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سینیٹ الیکشن میں ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو
مارچ
2021 میں لاتینی امریکہ امریکی خواب کو مٹانے کے لئے چند قدم
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: لاتینی امریکہ، خاص طور پر نومبر 2021 میں، صدارتی، پارلیمانی
دسمبر
سجل علی، عدنان صدیقی سمیت دیگر کو سول اعزازات سے نواز دیا گیا
?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی، سینئر اداکار
مارچ
تائیوان کے تحفظ کے بارے میں چین کا امریکہ کو انتباہ
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: جزیرے کے معاملات میں مداخلت کے بارے میں چین
ستمبر
بائیڈن اور ہیرس کو امریکی ڈاکٹروں کا خط
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: اس ملک کے صدر جو بائیڈن اور کملا ہیرس کو
جولائی
کیا برطانیہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والا ہے؟
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ
فروری