سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے سالانہ ترقیاتی پلان کی سمری طلب کرلی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے سالانہ ترقیاتی پلان کی سمری طلب کرلی۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں وفاق اور چاروں صوبوں میں ترقیاتی فنڈز کے معاملے سے متعلق کیس میں بلاک مختص کردہ اسکیمز یا امبریلا اسکیمز کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ حالیہ منظور شدہ بجٹ کی سالانہ ترقی پلان سمری فنانس سیکریٹری یا چیف سیکرٹیری کے دستخط سے پیش کی جائے۔

دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے ریمارکس دیے کہ ہم عوامی پیسے کے تحفظ کے تناظر میں کیس سن رہے ہیں، حکومتیں پیسے ضرور خرچ کریں لیکن شفافیت ہونی چاہئے، شفافیت کا مطلب یہ ہے کہ ترقیاتی اسکیمز انفرادی شخصیات کی بنیاد پر نہ چلائی جائیں۔

انھوں نے یہ ریمارکس پیرکے روزدیے ہیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ ضیا الحق نے اراکین اسمبلی اور سینیٹرز کے لیے ترقیاتی فنڈز کے نام پر پیسے دینے کی روایت شروع کی۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ کہ پہلے بھی کافی مشکلات ہیں، ہم عوامی فنڈز کا ضیاع نہیں ہونے دیں گے۔اس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ منصوبے ضرور بنائیں لیکن سب کچھ آئین کے تحت ہونا چاہیئے، حکومتیں تبدیل ہوتی ہیں تو منصوبے لٹک جاتے ہیں، ترقیاتی منصوبے انفرادی شخصیات کے تحت نہیں ہونے چاہئیں، ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں منصوبے کیا بنائے جا رہے ہیں، شفافیت ہونی چاہیئے۔بعدازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 3 ہفتوں تک ملتوی کردی۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی بچوں کے بارے میں اقوام متحدہ کا انتباہ

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ خوراک کی خطرناک

سندھ ہائی کورٹ کا 4 ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم

?️ 26 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے 4 ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ

ڈی جی عالمی ایٹمی ایجنسی کے دورے میں جوہری پروگرام روکنا ایجنڈا پر ہے نہ اس پر بات ہوئی، دفتر خارجہ

?️ 16 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زاہرہ بلوچ نے کہا

مراکش کا مجرم گانٹز کا استقبال ایک بہت بڑی غلطی ہے: حماس

?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں: صہیونی وزیر جنگ کے مغرب کے دورے کے بعد رباط

قانون کے تحت دوہری شہریت والوں کو سیاسی جماعتوں کو فنڈ دینے کی اجازت ہے:پی ٹی آئی وکیل

?️ 19 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی

اپوزیشن کے پروپیگنڈے سے ملک دیوالیہ نہیں ہوگا، معیشت درست رخ پر ہے، اسحٰق ڈار

?️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان

بلوچستان: دھرنے میں رہنماؤں کی گرفتاری پرچمن میں حالات مزید کشیدہ، 40 افراد زخمی

?️ 7 جون 2024چمن: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع چمن میں مظاہرین دھرنے میں شریک

بی جے پی نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، فاروق عبداللہ

?️ 16 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے