?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ ٹی او آر کے برخلاف قراردے دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ کمیشن نے مینڈیٹ سے باہر جاکر اصرار کیا کہ ایک مخصوص شخص نے کچھ غلط نہیں کیا، کمیشن نے محض اس شخص کی کاغذ پر لکھی تردید پر انحصار کیا، کمیشن نے سب فریقین سے مساوی سلوک نہیں کیا، کمیشن نے ایک فریق سے بیان حلفی لیا اور دوسرے سے سادہ بیان پر ہی اکتفا کیا، کمیشن نے دونوں فریقین کو ایک دوسرے پر جرح کا موقع بھی نہیں دیا۔
سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامہ میں کہنا ہے کہ کمیشن رپورٹ میں صوبائیت کی جھلک مایوس کن ہے، رپورٹ میں محض جملہ بازی اور اصلاحات ہیں ٹھوس مواد نہیں، اٹارنی جنرل نے بھی کہا رپورٹ ٹھوس مواد سے خالی ہے، مذہبی جماعت کے کسی فریق کا بیان ہی نہیں لیا گیا، یہ رپورٹ پبلک کی جائے گی یا نہیں، اس حوالے سے اٹارنی جنرل دو ہفتے میں وفاقی حکومت کا جواب جمع کروائیں۔
بتایا جارہا ہے کہ دوران سماعت قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا کیس کمیشن کی رپورٹ کو مضحکہ خیز قرار دیا اور استفسار کیا کہ ’کمیشن کے باقی دو اراکین کہاں ہیں؟ رپورٹ میں کمیشن کا ان پٹ کہاں ہے؟
اس رپورٹ میں کمیٹی کی کوئی فائنڈنگ نظر نہیں آئی، انکوائری کمیشن نے اگر کوئی فائنڈنگ نہیں دی تو وقت ضائع کیوں کیا؟ یہ کس قسم کا انکوائری کمیشن تھا؟ رپورٹ لکھنے والوں کی اہلیت کیا تھی؟ انگریزی محاورے استعمال کرنے ہیں تو صحیح تو استعمال کرلیں، انکوائری کمیشن نے لگتا ہے اپنا کام کسی اور کے سپرد کر دیا تھا، پاکستان کے نقصان کی کسی کو پرواہ ہی نہیں، آگ لگاؤ اور مارو یہ حق بن گیا ہے، احتجاج کرنا جمہوری حق ہے لیکن ایک شخص کا قتل ساری انسانیت کا قتل ہے، فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل درآمد کر لیا جاتا تو 9 مئی کے واقعات نہ ہوتے‘۔


مشہور خبریں۔
9 ممالک بریکس میں شمولیت کے لیے تیار؛روس کا اعلان
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے انکشاف کیا ہے کہ
دسمبر
ایران اور روس نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے: سی آئی اے کے ڈائریکٹر
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے کہا کہ 2000
دسمبر
وزیراعظم عمران خان شام ساڑھے 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے
?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ایوان بالا کے انتخابات میں اسلام آباد کی
مارچ
پاکستان دہشتگردی کےخلاف جنگ میں ناکام ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی، طلال چوہدری
?️ 4 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے خبردار
اگست
نصراللہ نے پھر اپنا وعدہ نبھایا
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ علاقوں کی
جولائی
مزاحمتی تحریک کی ایک بار پھر صیہونیوں کو چوٹ
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ بیت المقدس کے جنوب
جولائی
عالمی یومِ خواتین کے موقع پر مختلف شہروں میں عورت مارچ
?️ 8 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان کے مختلف شہروں میں عالمی یومِ خواتین
مارچ
بائیڈن خاندان کی کرپشن کی نئی تفصیلات
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان نے نئی تفصیلات پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا
مئی