?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ریکوڈک صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریکوڈک صدارتی ریفرنس پر سماعت کیلئے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا،چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال لارجر بینچ کے سربراہ ہوں گے۔ لارجر بینچ ریکوڈک صدارتی ریفرنس پر 25 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا،صدر مملکت کی جانب سے دائر ریکوڈک ریفرنس میں سپریم کورٹ سے غیر ملکی کمپنی سے معاہدے پر رائے لی جائے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت عارف علوی نے ریکوڈک ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے ریکوڈک پر ریفرنس بھیجنے کی منظوری دی گئی،کابینہ اجلاس میں ریکوڈک کیس پر ریفرنس بھیجنے پر تفصیلی بحث ہوئی۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ریکوڈک کیس پر ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دی،وزارت قانون کی طرف سے صدر مملکت کے ذریعے ریفرنس دائر کرنے پر اتفاق ہوا۔ ریکوڈک پر ہونے والے سیٹلمنٹ معاہدے پر سپریم کورٹ سے رائے لی جائے گی۔کابینہ اجلاس میں سیاسی امور اور آڈیو لیکس کے معاملے کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بجلی کی بچت اور پیداوار سے متعلق لائحہ عمل کی سمری مئوخر کی گئی۔
اجلاس میں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے آڈیو لیکس سے متعلق فیصلوں کی توثیق کی گئی،کابینہ نے آڈیولیکس کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی،کابینہ نے قرار دیا کہ آڈیو لیکس نے سابق حکومت اور عمران خان کی مجرمانہ سازش بے نقاب کردی،سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے غائب ہے۔سائفر کی وزیراعظم ہاوٴس سے چوری سنگین معاملہ ہے، سفارتی سائفر کو من گھڑت معنی دے کرسیاسی مفادات کیلئے قومی مفاد کا قتل کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
سعودی سفیر کا افغانستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے پر زور
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: کابل میں سعودی عرب کے نئے سفیر فیصل بن طلق
جنوری
جرمنی میں شدید سیلاب، درجنوں افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے
?️ 16 جولائی 2021جرمنی (سچ خبریں) جرمنی میں شدید بارشوں کی وجہ سے بدترین سیلاب
جولائی
سانحہ مری کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) سانحہ مری کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے
جنوری
سعودی عرب کی صیہونی مخالف کاروائی
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:صہیونی ویب سائٹ والہ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب
جون
فلسطینی عوام کی غزہ سے مصر میں جبری منتقلی کے بارے میں مصر کا کیا کہنا ہے؟
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: مصری صدر نے غزہ سے فلسطینی عوام کی جبری نقل
نومبر
جاپان کا نئے عالمی نظام کی تعمیر نو کا مطالبہ
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:جاپان کے وزیر تجارت و صنعت یاسوتوشی نیشیمورا نے واشنگٹن میں
جنوری
الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس کا فیصلہ سنا دیا
?️ 7 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دوہری شہریت کیس
اگست
برطانیہ کا یوکرین کو مزید اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین
مئی