?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ سے آئینی عدالت کو 22 ہزار سے زائد مقدمات منتقل کردیے گئے۔
وفاقی آئینی عدالت کو مقدمات کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ سپریم کورٹ سے آئینی عدالت کو 22 ہزار سے زائد مقدمات منتقل کردیے گئے۔ آئینی عدالت کو منتقل ہونے والے مقدمات کی تعداد25 ہزار سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ آرٹیکل184/3کے تحت دائر تمام مقدمات، نظرثانی درخواستیں، آرٹیکل199 کے تحت ہائیکورٹ سے ہونے والے فیصلوں کے خلاف اپیلیں بھی منتقل کردیے گئے۔
دوسری جانب وفاقی آئینی عدالت میں یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن ملازمین برطرفی کیس میں برطرف سیلز مین مزمل رفیق کوتیاری کیلئے وقت دے دیا گیا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے وفاقی آئینی عدالت کو سیاسی اکھاڑا نہ بنائیں آئندہ سماعت پر ستائیس ویں آئینی ترمیم کو پڑھ کرآئیں۔
عدالت نے براہ راست درخواست دائر کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ سے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل آپ نے واپس لےلی۔ آپ وفاقی عدالت میں ڈائریکٹ درخواست کیسےدائرکرسکتے ہیں؟ کسی وکیل سے مشورہ کرلیں۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ مجھےعدالت نے انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کی ایڈوائس کی۔ 12 ہزار ملازمین کو فارغ کردیا گیا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ بارہ ہزار ملازمین کی نہیں آپ اپنی بات کریں۔ یوٹیلیٹی اسٹور سے کروڑوں اربوں روپےکا نقصان ہوا ۔ کتنی خوردبرد پکڑی گئی؟ کیا یہ حکومت کے کرنے کام ہیں؟ یوٹیلیٹی اسٹورسےعوام نے نہیں ۔اسٹاف نے مزے کیے۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔


مشہور خبریں۔
غزہ کا انتظام کس کے ہاتھ میں رہے گا؟
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں:متوقع ہے کہ سال کے اختتام سے قبل غزہ کی انتظامیہ
دسمبر
وزیر خارجہ کا آسٹریلین ہم منصب سےٹیلیفونک رابطہ
?️ 1 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آسٹریلین وزیر خارجہ
نومبر
این بی سی: وائٹ ہاؤس کے سامنے فائرنگ کرنے والا سابق سی آئی اے کا جاسوس تھا
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی این بی سی نیٹ ورک نے وائٹ ہاؤس کے
دسمبر
وزیر خزانہ کی زیرِصدارت اجلاس، سرکاری اداروں کے بورڈز کی تشکیلِ نو، تقرریوں کی منظوری
?️ 15 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت کابینہ
دسمبر
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے:وزیر اعظم
?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر پٹرول
جنوری
یوکرین پر دو دن میں حملہ کر دیا جائے گا: زیلنسکی کا دعویٰ
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے اس ہفتے بدھ کو قومی اتحاد
فروری
پاکستان اور امریکا نے آئندہ ہفتے مجوزہ تجارتی مذاکرات مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا
?️ 25 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور امریکا نے آئندہ ہفتے مجوزہ تجارتی
جون
امریکی قانون سازوں کا جو بائیڈن سے عمران خان کی رہائی کیلئے پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ
?️ 17 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 50 کے قریب امریکی قانون سازوں نے امریکی
نومبر