سٹیزن پورٹل نے سائل کے 16 ماہ سے پھنسے کیس کو ایک ماہ میں حل کروا دیا

وزیر اعظم پاکستان عمران خان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سٹیزن پورٹل نے سائل کے 16 ماہ سے پھنسے کیس کو ایک ماہ میں حل کروا دیا۔ سائل نے اپنے مرحوم باپ کے واجبات کی ادائیگی نہ ہونے پر شکایت کی تھی، مرحوم منظور احمد نے اپنی زندگی میں واجبات کی وصولی کے لیے متعلقہ محکمے کو شکایت کی تھی۔

منظور احمد مرحوم کا بیٹا بھی والد کے واجبات کے لیے دفتروں کے چکر لگاتا رہا لیکن شنوائی نہیں ہو سکی۔ سٹیزن پورٹل کے ایکشن کے بعد سائل کے مرحوم باپ کے تمام واجبات کی ادائیگی کروا دی گئی، فوری مسئلہ حل ہونے پر سائل نے وزیراعظم عمران خان اور پی ایم ڈی یو کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔اس کے تحت لوگ ملک بھر سے کسی بھی سرکاری محکمے، بلدیاتی اداروں اور دیگر کے خلاف شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

اس پلیٹ فارم نے عام آدمی کو صحیح معنوں میں باراختیار بناتے ہوئے اپنی شکایات کے ازالے کے لئے آواز فراہم کی ہے۔ گذشتہ برس دسمبر میں سیٹیزن پورٹل پر ایک شکایت نے شہری کو 100 سال بعد زمین کا قبضہ واپس دلوا دیا تھا۔ سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری احسن ملک نے دادی کی زمین نہ ملنے پر سیٹیزن پورٹل پر شکایت کا اندراج کروایا تو سابق بیوروکریٹ کی سیٹیزن پورٹل پر شکایت کام کرگئی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے فوری نوٹس لینے پر ان کا زمینی تنازعہ حل ہوگیا اور شہری کو 100 سال بعد زمین کا قبضہ واپس مل گیا۔اے آر وائی نیوز سے معلوم ہوا ہے کہ سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری احسن ملک نے سیٹیزن پورٹل پر فوری شکایت کے ازالے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مشہور خبریں۔

طالبان کو بین الاقوامی قوانین اور روایات کا احترام یقینی بنانا ہوگا

?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سکائی نیوز کو خصوصی

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کا ماضی میں اپنے مالی حالات کا انکشاف

?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: مہیش بھٹ کی بیٹی، اپنے دور کی مقبول اداکارہ اور

فلسطین ایک ریاست، دو ریاستی حل منظور نہیں. امیر جماعت اسلامی

?️ 5 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا

بھارت نے پاکستانی کبوتر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

?️ 22 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت نے پاکستانی سرحد سے پکڑے گئے ایک

افواہوں کے سائے میں نیتن یاہو کی جسمانی حالت کی رپورٹ شایع

?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں: معاریو اخبار کے مطابق ڈاکٹروں نے اعلان کیا ہے

مہنگائی کی بنیاد ن لیگ نے رکھی تھی: شاہ محمود قریشی

?️ 24 جنوری 2021مہنگائی کی بنیاد ن لیگ نے رکھی تھی: شاہ محمود قریشی ملتان(سچ

آئندہ انتخابات کے لیے عراقی وزیر اعظم کا اتحاد

?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی نے ملک کے آئندہ

موساد کے نئے سربراہ کے ایران کا مقابلہ کرنے کے منصوبے

?️ 3 جون 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جاسوس تنظیم موساد کے نئے سربراہ نے ڈیوڈ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے